حدیث نمبر: 638
638/827- (صحيح) عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " ياعائشُ ! هذا جبريل [وهو/1036] يقرأ عليك السلام". قالت: [فقلت: ] وعليه السلام ورحمةالله [وبركاته](1)، قالت: وهو يرى ما لا أرى. وفي رواية: ترى ما لا أرى، تُريد بذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائش! یہ جبریل ہیں (اور وہ) تمہیں سلام کہہ رہے ہیں۔“ انہوں نے فرمایا: (میں نے کہا:) وعلیہ السلام ورحمۃ اللہ (وبرکاتہ)۔ انہوں نے فرمایا: اور آپ وہ کچھ دیکھتے ہیں جو میں نہیں دیکھتی۔ اور ایک روایت میں ہے: آپ وہ دیکھتے ہیں جو میں نہیں دیکھتی، اس سے ان کی مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔