حدیث نمبر: 637
637/826-(صحيح) عن مطيع قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول يوم فتح مكة: "لا يقتل قرشي صبراً بعد اليوم إلى يوم القيامة ". فلم يدرك الإسلام أحد من عصاة قريش غير مطيع؛ كان اسمه العاص، فسماه النبي صلى الله عليه وسلم : مطيعاً.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا مطیع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے دن فرماتے سنا: ”آج کے بعد قیامت کے دن تک کسی قریشی کو باندھ کر قتل نہیں کیا جائے گا۔“ اور قریش کے عاص نامی لوگوں میں سے مطیع کے سوا کسی نے اسلام نہیں پایا، ان کا نام عاص تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام مطیع رکھ دیا۔