حدیث نمبر: 621
621/804-(صحيح) عن علي رضي الله عنه، قال: ما رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يفدي رجلاً بعد سعد، سمعته يقول: "ارمِ، فداك أبي وأمي".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا سعد (بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کے بعد کسی آدمی پر (اپنے ماں باپ) قربان کرتے نہیں دیکھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (انہیں) فرماتے سنا: ”تیر چلاؤ، تم پر میرے ماں باپ قربان۔“