حدیث نمبر: 612
612/792-(صحيح) عن عكرمة : سألت عائشة رضي الله عنها: هل سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتمثل شعراً قط؟ فقالت: أحياناً إذا دخل بيته يقول: "ويأتيك بالأخبار من لم تزود"(1).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عکرمہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا آپ نے کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شعر بطور مثال پڑھتے سنا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: کبھی کبھی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں داخل ہوتے تو فرماتے: «ويأتيك بالأخبار من لم تزود» ”اور تیرے پاس خبریں وہ شخص لائے گا جسے تو نے زاد راہ نہیں دیا۔“