حدیث نمبر: 607
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: {وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ}، )لقمان:6( قَالَ: الْغِنَاءُ وَأَشْبَاهُهُ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے (اللہ تعالیٰ کے فرمان) «وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ» ”اور لوگوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو غافل کرنے والی بات خریدتا ہے“ (لقمان: 6) کے بارے میں فرمایا: (اس سے مراد) گانا اور اس جیسی چیزیں ہیں۔