باب: بغیر عذر کے نماز میں (ادھر ادھر) التفات کرنے کی کراہت
باب كراهة الالتفات في الصلاة لغير عذر
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: سألت رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - عَنِ الالتفَاتِ في الصَّلاَةِ، فَقَالَ: «هُوَ اخْتِلاَسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلاَةِ العَبْدِ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے نماز میں (ادھر ادھر) دیکھنے کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایک جھپٹ ہے جو شیطان بندے کی نماز سے جھپٹ لیتا ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«اخْتِلَاسٌ» : کسی چیز کو چپکے سے (اچک کر) لے لینا۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/325)
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إيَّاكَ والالتِفَاتَ فِي الصَّلاَةِ، فَإنَّ الالتفَاتَ في الصَّلاَةِ هَلَكَةٌ، فَإنْ كَانَ لاَ بُدَّ، فَفِي التَّطَوُّعِ لاَ في الفَريضَةِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نماز میں (ادھر ادھر) التفات کرنے سے بچو، کیونکہ نماز میں التفات ہلاکت ہے، پھر اگر (ایسا کرنا) ناگزیر ہی ہو تو نفل میں (کر لو)، فرض میں نہیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)