ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1756
باب: بغیر عذر کے نماز میں (ادھر ادھر) التفات کرنے کی کراہت
باب كراهة الالتفات في الصلاة لغير عذر
حدیث نمبر: 1756
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إيَّاكَ والالتِفَاتَ فِي الصَّلاَةِ، فَإنَّ الالتفَاتَ في الصَّلاَةِ هَلَكَةٌ، فَإنْ كَانَ لاَ بُدَّ، فَفِي التَّطَوُّعِ لاَ في الفَريضَةِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نماز میں (ادھر ادھر) التفات کرنے سے بچو، کیونکہ نماز میں التفات ہلاکت ہے، پھر اگر (ایسا کرنا) ناگزیر ہی ہو تو نفل میں (کر لو)، فرض میں نہیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 589 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کا بیان۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اے میرے بیٹے! نماز میں ادھر ادھر (گردن موڑ کر) دیکھنے سے بچو، نماز میں گردن موڑ کر ادھر ادھر دیکھنا ہلاکت ہے، اگر دیکھنا ضروری ہی ٹھہرے تو نفل نماز میں دیکھو، نہ کہ فرض میں۔" [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 589]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہے)
نوٹ:
(سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 589 سے ماخوذ ہے۔