باب: انسان کا یوں کہنا مکروہ ہے: ”اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے“، بلکہ وہ پختگی کے ساتھ مانگے

باب كراهة قول الإنسان: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إنْ شِئْتَ بل يجزم بالطلب

وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إنْ شِئْتَ: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي إنْ شِئْتَ، لِيَعْزِم المَسْأَلَةَ، فَإنَّهُ لاَ مُكْرِهَ لَهُ». متفق عليه.
وفي رواية لمسلم: «وَلكِنْ لِيَعْزِمْ وَلْيُعَظمِ الرَّغْبَةَ فَإنَّ اللهَ تَعَالَى لاَ يَتَعَاظَمُهُ شَيْءٌ أَعْطَاهُ».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص یوں نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم فرما، بلکہ وہ پختگی کے ساتھ سوال کرے، کیونکہ اللہ کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”بلکہ وہ پختگی سے مانگے اور (اپنی) رغبت کو بڑا رکھے، کیونکہ اللہ تعالیٰ جو چیز بھی عطا کرے وہ اس کے لیے بڑی (اور مشکل) نہیں۔“
وضاحت:
ابن بطال کہتے ہیں: "اس حدیث میں یہ (سبق) ہے کہ دعا کرنے والے کو دعا میں خوب کوشش کرنی چاہیے اور قبولیت کی امید رکھنی چاہیے اور رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ وہ ایک کریم (ذات) سے دعا کر رہا ہے۔ اور (سفیان) بن عیینہ نے کہا ہے: کسی شخص کو وہ بات، جو وہ اپنے اندر جانتا ہے، یعنی (اپنی) کوتاہی، دعا سے ہرگز نہ روکے، کیونکہ اللہ نے اپنی بدترین مخلوق ابلیس کی دعا بھی قبول کر لی تھی جب اس نے کہا: "اے میرے رب! پھر مجھے اس دن تک مہلت دے جس دن لوگ (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے۔" (سورۃ الحجر: 36)" (فتح الباری 11/168)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1743
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 92 (6339)، ومسلم 8/ 64 (2679) (8) و(9).
وعن أنس - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إذا دَعَا أحَدُكُمْ فَلْيَعْزِم المَسْأَلَةَ، وَلاَ يَقُولَنَّ: اللَّهُمَّ إنْ شِئْتَ، فَأَعْطِنِي، فَإنَّهُ لاَ مُسْتَكْرِهَ لَهُ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو پختگی کے ساتھ سوال کرے، اور یوں نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے عطا کر، کیونکہ اللہ کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1744
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 92 (6338)، ومسلم 8/ 63 (2678) (7).