ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1745
باب: ”جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے“ کہنے کی کراہت
باب كراهة قول: ما شاء اللهُ وشاء فلان
حدیث نمبر: 1745
عن حُذَيْفَةَ بنِ اليمانِ - رضي الله عنه - عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ تَقُولُوا: مَا شَاءَ اللهُ وَشَاءَ فُلاَنٌ؛ وَلكِنْ قُولُوا: مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ شَاءَ فُلاَنٌ». رواه أبو داود بإسناد صحيح.ترجمہ
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یوں نہ کہو: جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے، بلکہ یوں کہو: جو اللہ چاہے، پھر فلاں چاہے۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4980 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´باب:۔۔۔۔`
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم یوں نہ کہو: جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے ۱؎ " بلکہ یوں کہو: جو اللہ چاہے پھر فلاں چاہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4980]
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم یوں نہ کہو: جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے ۱؎ " بلکہ یوں کہو: جو اللہ چاہے پھر فلاں چاہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4980]
فوائد ومسائل:
پہلے جملےمیں اللہ کی مشیت (چاہنے) میں اوروں کو بھی شریک کرنا ہے۔
جو ناجائز اور حرام ہے، بلکہ وہی ہوتا ہے جو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ چاہے، البتہ دوسرے جملے میں فرق کے ساتھ دوسروں کی مشیت کا اظہار کردے، تو جائز ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4980 سے ماخوذ ہے۔