باب: گفتگو میں حلق سے بناوٹی آواز نکالنے، باچھیں کھول کر بولنے، تکلف سے فصاحت بگھارنے اور نامانوس (غریب) الفاظ استعمال کرنے کی کراہت اور عام لوگوں وغیرہ سے بات کرتے وقت اعراب کی باریکیاں (استعمال کرنے کی کراہت)۔

باب كراهة التقعير في الكلام والتشدُّق فيه وتكلف الفصاحة واستعمال وحشي اللُّغة ودقائق الإعراب في مخاطبة العوام ونحوهم

عن ابن مسعود - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «هَلَكَ المُتَنَطِّعُونَ» قَالَهَا ثَلاَثًا. رواه مسلم.
«المُتَنَطِّعُونَ»: المُبَالِغُونَ فِي الأمُورِ.
ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”غلو کرنے والے ہلاک ہو گئے۔“ آپ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«المُتَنَطِّعُونَ»: کاموں میں حد سے بڑھ جانے والے۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 144 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1736
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (144). أخرجه: مسلم 8/ 58 (2670) (7).
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ اللهَ يُبْغِضُ البَلِيغَ مِنَ الرِّجَالِ الَّذي يَتَخَلَّلُ بِلِسَانِهِ كَمَا تَتَخَلَّلُ البَقَرَةُ». رواه أبو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ مردوں میں سے اس (بناوٹی) فصیح شخص سے بغض رکھتا ہے جو اپنی زبان کو اس طرح پھیرتا ہے جیسے گائے (گھاس کھاتے ہوئے) اپنی زبان پھیرتی ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وضاحت:
«تَتَخَلَّلُ البَقَرَةُ» : یعنی وہ گفتگو میں باچھیں کھول کر بولتا ہے اور اپنی زبان سے (الفاظ کو) بھاری بنا کر ادا کرتا ہے، اور اسے اس طرح لپیٹتا ہے جیسے گائے گھاس کو اپنی زبان سے لپیٹتی ہے۔ (النہایہ 2/73)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1737
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 5005) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (4800), أخرجه الترمذي (2853 وسنده حسن)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (5005)، والترمذي (2853)، وقال: «حديث حسن غريب».
وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهم: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ مِنْ أحَبِّكُمْ إِلَيَّ، وأقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَومَ القِيَامَةِ، أحَاسِنكُمْ أَخْلاَقًا، وإنَّ أَبْغَضَكُمْ إلَيَّ، وأبْعَدَكُمْ مِنِّي يَومَ القِيَامَةِ، الثَّرْثَارُونَ وَالمُتَشَدِّقُونَ وَالمُتَفَيْهِقُونَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن». وقد سبق شرحه في بَابِ حُسْنِ الخُلُقِ.
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجلس کے اعتبار سے مجھ سے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں سے اخلاق میں سب سے اچھے ہیں، اور بے شک تم میں سے مجھے سب سے زیادہ ناپسند اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو بہت باتونی، باچھیں کھول کر بولنے والے اور تکبر سے منہ بھر کر بولنے والے ہیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
اور اس کی شرح «حسن خلق کے باب» میں گزر چکی ہے۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 630 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1738
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث انظر الحديث (630). أخرجه: الترمذي (2018) وقال: «حديث حسن غريب».
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: صحيح انظر (صحيح الترمذي) رقم (1642)