باب: شیطان اور کافروں کی مشابہت اختیار کرنے کی ممانعت

باب النهي عن التشبه بالشيطان والكفار

عن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَأكُلُوا بِالشِّمَالِ، فَإنَّ الشَّيْطَانَ يَأكُلُ ويَشربُ بِالشِّمَالِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بائیں ہاتھ سے نہ کھاؤ، کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اور پیتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1634
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 108 (2019) (104).
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَأكُلَنَّ أَحَدُكُمْ بِشِمَالِهِ، وَلاَ يَشْرَبَنَّ بِهَا، فَإنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ وَيَشْرَبُ بِهَا». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ہرگز اپنے بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور نہ اس سے پیے، کیونکہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا اور اسی سے پیتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«أَحَدُكُمْ» : صحیح مسلم میں «أحدٌ منكم» (کے الفاظ) ہیں۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1635
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 109 (2020) (106).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ اليَهُودَ وَالنَّصَارى لاَ يَصْبغُونَ، فَخَالِفُوهُمْ». متفق عَلَيْهِ.
المُرَادُ: خِضَابُ شَعْرِ اللَّحْيَةِ والرَّأسِ الأبْيَضِ بِصُفْرَةٍ أَوْ حُمْرَةٍ؛ وأمَّا السَّوَادُ، فَمَنْهِيٌّ عَنْهُ كَمَا سَنَذْكُرُهُ في البَابِ بَعْدَهُ، إنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک یہود و نصاریٰ (اپنے بالوں کو) رنگ نہیں لگاتے، لہٰذا تم ان کی مخالفت کرو۔“
(متفق علیہ)
مراد یہ ہے کہ داڑھی اور سر کے سفید بالوں کو زرد یا سرخ رنگ سے خضاب لگایا جائے؛ رہا سیاہ (خضاب)، تو وہ ممنوع ہے جیسا کہ ہم ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے بعد والے باب میں ذکر کریں گے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1636
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 207 (3462)، ومسلم 6/ 155 (2103) (80).