باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بالْعُقُودِ﴾ [المائدة: ١]، وقال تَعَالَى: ﴿وَأَوْفُوا بِالعَهْدِ إنَّ العَهْدَ كَانَ مَسئُولًا﴾ [الإسراء: ٣٤].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے ایمان والو! (اپنے) عہد و پیمان پورے کرو۔“ (سورۃ المائدہ: 1)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور عہد کو پورا کرو، بے شک عہد کے بارے میں (قیامت کے دن) پوچھا جائے گا۔“ (سورۃ الاسراء: 34)

وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ كَانَ مُنافِقًا خَالِصًا، وَمَنْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْهُنَّ كَانَ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّى يَدَعَها: إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ». متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چار خصلتیں جس میں ہوں وہ خالص منافق ہوتا ہے، اور جس میں ان میں سے کوئی ایک خصلت ہو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہوتی ہے یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے: جب اسے امانت دی جائے تو خیانت کرے، جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب عہد کرے تو بے وفائی کرے، اور جب جھگڑا کرے تو بدزبانی (اور حد سے تجاوز) کرے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 689 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1584
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث انظر الحديث (689). أخرجه: البخاري 1/ 15 (34)، ومسلم 1/ 56 (58) (106).
وعن ابن مسعودٍ، وابن عمر، وأنس - رضي الله عنهما - قالوا: قَالَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم: «لِكُلِّ غادِرٍ لِواءٌ يَوْمَ القِيَامَةِ، يُقَالُ: هذِهِ غَدْرَةُ فلانٍ». متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن مسعود، سیدنا ابن عمر اور سیدنا انس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے ایک جھنڈا ہوگا، کہا جائے گا: یہ فلاں کی عہد شکنی ہے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث: (بخاری 3186، مسلم 1736)۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث: (بخاری 3188، مسلم 1735)۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث: (بخاری 3187، مسلم 1737)۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1585
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح متواتر (ابن ماجه 2872) , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
وعن أَبي سعيدٍ الخدريّ - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ عِنْدَ اسْتِهِ يومَ القِيَامَةِ يُرْفَعُ لَهُ بِقَدَرِ غَدْرِهِ، ألاَ وَلاَ غَادِرَ أعْظَمُ غَدْرًا مِنْ أمِيرِ عَامَّةٍ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر عہد شکن کی سرین کے پاس ایک جھنڈا ہوگا جو اس کی عہد شکنی کے بقدر بلند کیا جائے گا، خبردار! عام لوگوں کے حکمران سے بڑھ کر کسی عہد شکن کی عہد شکنی بڑی نہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1586
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 5/ 142 (1738) (15) (16).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «قَالَ الله تَعَالَى: ثَلاَثَةٌ أنا خَصْمُهُمْ يَوْمَ القِيَامَةِ: رَجُلٌ أعْطَى بي ثُمَّ غَدَرَ، وَرَجُلٌ بَاعَ حُرًّا فَأَكَلَ ثَمَنَهُ، وَرَجُلٌ اسْتَأجَرَ أجيرًا، فَاسْتَوْفَى مِنْهُ، وَلَمْ يُعْطِهِ أجْرَهُ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تین آدمی ایسے ہیں کہ قیامت کے دن میں ان کا مدِمقابل (فریق) ہوں گا: ایک وہ آدمی جس نے میرے نام پر عہد دیا پھر بے وفائی کی، دوسرا وہ آدمی جس نے کسی آزاد کو بیچ کر اس کی قیمت کھائی، اور تیسرا وہ آدمی جس نے کسی مزدور کو اجرت پر رکھا، اس سے پورا کام لیا اور اسے اس کی مزدوری نہ دی۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1587
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 108 (2227)