باب: کھڑے، بیٹھے اور لیٹے ہوئے، اور بے وضو، جنبی اور حائضہ ہونے کی حالت میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کا بیان، سوائے قرآن کے کہ وہ جنبی اور حائضہ کے لیے جائز نہیں

باب ذكر الله تَعَالَى قائمًا أَوْ قاعدًا ومضطجعًا ومحدثًا وجنبًا وحائضًا إِلاَّ القرآن فَلاَ يحل لجنب وَلاَ حائض

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿إنَّ في خَلْقِ السَّماوَاتِ وَالأرْضِ وَاخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لآيَاتٍ لأُولِي الأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ﴾ [آل عمران: ١٩٠، ١٩١].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے بدلنے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں، جو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر (لیٹے ہوئے) اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔“ (سورۃ آل عمران: 190-191)

وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَذْكُرُ اللهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ. رواهُ مسلم.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ اپنے تمام اوقات میں اللہ کا ذکر کیا کرتے تھے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
امام بخاری نے بھی اسے (صحیح بخاری 1/163 میں) حدیث 633 کے بعد معلق ذکر کیا ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأذكار / حدیث: 1444
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 1/ 194 (373) (117).
وعن ابن عباسٍ - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَوْ أنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أتَى أهْلَهُ قَالَ: بِسْمِ الله، اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ، وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا، فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ، لَمْ يَضُرَّهُ». متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم میں سے کوئی جب اپنی بیوی کے پاس آئے تو یہ کہے: «بِسْمِ اللهِ، اللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ، وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا» (اللہ کے نام سے، اے اللہ! ہمیں شیطان سے دور رکھ، اور شیطان کو اس (اولاد) سے دور رکھ جو تو ہمیں عطا فرمائے)، پھر ان دونوں کے درمیان (اس ملاپ سے) کوئی بچہ مقدر کر دیا جائے تو (شیطان) اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأذكار / حدیث: 1445
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 48 (141)، ومسلم 4/ 155 (1434) (116).