ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1446
باب: سوتے اور جاگتے وقت کیا کہے
باب مَا يقوله عِنْدَ نومه واستيقاظه
حدیث نمبر: 1446
عن حُذَيفَةَ، وأبي ذرٍ رضي الله عنهم، قالا: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أوَى إِلَى فِرَاشِهِ، قَالَ: «بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَحْيَا وَأموتُ» وَإذَا اسْتَيقَظَ قَالَ: «الحَمْدُ للهِ الَّذِي أَحْيَانَا بعْدَ مَا أماتَنَا وإِلَيْهِ النُّشُورُ». رواه البخاري.ترجمہ
سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ان دونوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو فرماتے: ”«بِاسْمِكَ اللّٰهُمَّ أَحْيَا وَأَمُوتُ» (اے اللہ! تیرے ہی نام کے ساتھ میں جیتا ہوں اور مرتا ہوں)“ اور جب بیدار ہوتے تو فرماتے: ”«الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ» (سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا، اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے)۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6312 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
6312. حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺ جب بستر پر تشریف لے جاتے تو کہتے: "تیرے ہی نام کے ساتھ میں سوتا اور جاگتا ہوں" اور جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: "تمام تعریفیں اسی اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔" ننشرھا کے معنیٰ ہیں تم اسے نکال کر اٹھاتے ہو۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6312]
حدیث حاشیہ: اسی طرح تمام انسانوں کو ہر مدفون جگہوں سے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اٹھا ئے گا۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6312 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6312 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
6312. حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺ جب بستر پر تشریف لے جاتے تو کہتے: "تیرے ہی نام کے ساتھ میں سوتا اور جاگتا ہوں" اور جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: "تمام تعریفیں اسی اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔" ننشرھا کے معنیٰ ہیں تم اسے نکال کر اٹھاتے ہو۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6312]
حدیث حاشیہ:
(1)
بدن سے روح کا تعلق ختم ہونے کا نام موت ہے۔
یہ انقطاع کبھی صرف ظاہری طور پر ہوتا ہے جیسا کہ نیند کی حالت، اسی مناسبت کی وجہ سے نیند کوموت کا ساتھی کہا جاتا ہے اور کبھی یہ انقطاع ظاہری اور باطنی دونوں طرح سے ہوتا ہے، یہ معروف موت ہے۔
مذکورہ حدیث میں موت کا اطلاق نیند کی حالت پر کیا گیا ہے۔
(فتح الباري: 137/11) (2)
حدیث کے آخر میں امام بخاری رحمہ اللہ نے نشور کی مناسبت سے قرآن کریم کے ایک لفظ کی لغوی تشریح کی ہے۔

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6312 سے ماخوذ ہے۔