باب: اس غلام کی فضیلت جو اللہ کا حق اور اپنے مالکوں کا حق ادا کرے

باب فضل المملوك الَّذِي يؤدي حق الله وحق مواليه

عن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ العَبْدَ إِذَا نَصَحَ لِسَيِّدِهِ، وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ اللهِ، فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”غلام جب اپنے آقا کی خیر خواہی کرے اور اللہ کی عبادت اچھی طرح کرے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1362
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 195 (2546)، ومسلم 5/ 94 (1664) (43).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لِلْعَبْدِ المَمْلُوكِ المُصْلِحِ أجْرَانِ»، وَالَّذِي نَفْسُ أَبي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ لَوْلاَ الجِهَادُ في سَبيلِ اللهِ وَالحَجُّ، وَبِرُّ أُمِّي، لأَحْبَبْتُ أَنْ أَمُوتَ وَأنَا مَمْلُوكٌ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نیک مملوک غلام کے لیے دو اجر ہیں۔“ (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابوہریرہ کی جان ہے! اگر اللہ کی راہ میں جہاد، حج اور میری ماں کے ساتھ حسن سلوک نہ ہوتا تو میں پسند کرتا کہ میں غلامی کی حالت میں مروں۔
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1363
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 195 (2548)، ومسلم 5/ 94 (1665) (44).
عن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «المَمْلُوكُ الَّذِي يُحْسِنُ عِبَادَةَ رَبِّهِ، وَيُؤَدِّي إِلَى سَيِّدِهِ الَّذِي عَلَيْهِ مِنَ الحَقِّ، وَالنَّصِيحَةِ، وَالطَّاعَةِ، لهُ أجْرَانِ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ غلام جو اپنے رب کی عبادت اچھی طرح کرتا ہے، اور اپنے آقا کا جو حق، خیر خواہی اور اطاعت اس پر واجب ہے وہ ادا کرتا ہے، اس کے لیے دو اجر ہیں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1364
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 196 (2551).
وعنه، قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «ثَلاثَةٌ لَهُمْ أجْرَانِ: رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الكِتَابِ آمَنَ بِنَبِيِّهِ، وَآمَنَ بِمُحَمَّدٍ، وَالعَبْدُ المَمْلُوكُ إِذَا أدَّى حَقَّ الله، وَحَقَّ مَوَالِيهِ، وَرَجُلٌ كَانَتْ لَهُ أَمَةٌ فَأدَّبَهَا فَأَحْسَنَ تَأدِيبَهَا، وَعَلَّمَهَا فَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا، ثُمَّ أَعْتَقَهَا فَتَزَوَّجَهَا؛ فَلَهُ أَجْرَانِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین (قسم کے) لوگوں کے لیے دو اجر ہیں: اہلِ کتاب میں سے وہ آدمی جو اپنے نبی پر ایمان لایا اور (پھر) محمد (ﷺ) پر بھی ایمان لایا، اور وہ مملوک غلام جب وہ اللہ کا حق اور اپنے مالکوں کا حق ادا کرے، اور وہ آدمی جس کی ایک لونڈی ہو، اس نے اسے ادب سکھایا اور اچھا ادب سکھایا، اور اسے تعلیم دی اور اچھی تعلیم دی، پھر اسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لیا، تو اس کے لیے دو اجر ہیں۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1365
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 35 (97)، ومسلم 1/ 93 (154) (241).