باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَلاَ اقْتَحَمَ العَقَبَةَ وَمَا أَدْرَاكَ مَا العَقَبَةُ فَكُّ رَقَبَةٍ﴾ [البلد: ١١ - ١٣].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پھر وہ گھاٹی میں داخل نہ ہوا۔ اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے؟ (وہ) کسی گردن کو (غلامی سے) آزاد کرنا ہے۔“ (سورۃ البلد: 11-13)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً أَعْتَقَ اللهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ، عُضْوًا مِنْهُ في النَّارِ، حَتَّى فَرْجَهُ بِفَرْجِهِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا، اللہ اس (غلام) کے ہر عضو کے بدلے اس (آزاد کرنے والے) کا ایک عضو جہنم سے آزاد کر دے گا، یہاں تک کہ اس کی شرمگاہ کے بدلے اس کی شرمگاہ (بھی)۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن أَبي ذرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رسول الله، أيُّ الأعمَالِ أفْضَلُ؟ قَالَ: «الإيمَانُ بِاللهِ، وَالجِهَادُ في سَبيلِ اللهِ» قَالَ: قُلْتُ: أيُّ الرِّقَابِ أفْضَلُ؟ قَالَ: «أنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا، وَأَكْثَرُهَا ثَمَنًا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سے اعمال افضل ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان اور اللہ کی راہ میں جہاد۔“ میں نے عرض کیا: کون سے غلام (آزاد کرنا) افضل ہیں؟ فرمایا: ”جو اپنے مالکوں کے نزدیک سب سے زیادہ نفیس ہو اور قیمت میں سب سے زیادہ ہو۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 117 پر گزر چکی ہے۔