باب: محرم، شعبان اور حرمت والے مہینوں میں روزے رکھنے کی فضیلت

باب فضل صوم المحرم وشعبان والأشهر الحرم

وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ: شَهْرُ الله المُحَرَّمُ، وَأفْضَلُ الصَّلاَةِ بَعدَ الفَرِيضَةِ: صَلاَةُ اللَّيْلِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے ہیں، اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 1167 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1246
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (1167). أخرجه: مسلم 3/ 169 (1163) (202).
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: لَمْ يكن النبي - صلى الله عليه وسلم - يَصُومُ مِنْ شَهْرٍ أكْثَرَ مِنْ شَعْبَانَ، فَإنَّهُ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ.
وفي رواية: كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ إِلاَّ قَلِيلًا. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی کریم ﷺ کسی مہینے میں شعبان سے زیادہ روزے نہیں رکھتے تھے، آپ (تقریباً) پورے شعبان کے روزے رکھتے تھے۔
اور ایک روایت میں ہے: آپ ﷺ چند دنوں کے سوا پورے شعبان کے روزے رکھتے تھے۔
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1247
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 50 (1970)، ومسلم 3/ 161 (1156) (176).
وعن مُجِيبَةَ البَاهِليَّةِ، عن أبيها أَوْ عمها: أنه أتَى رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - ثُمَّ انطَلَقَ فَأَتَاهُ بَعْدَ سَنَةٍ - وَقَدْ تَغَيَّرَتْ حَالُهُ وَهيئَتُهُ - فَقَالَ: يَا رسولَ الله، أمَا تَعْرِفُنِي؟ قَالَ: «وَمَنْ أنْتَ»؟ قَالَ: أَنَا الباهِليُّ الَّذِي جِئْتُك عام الأَوَّلِ. قَالَ: «فَمَا غَيَّرَكَ، وَقَدْ كُنْتَ حَسَنَ الهَيْئَةِ!» قَالَ: مَا أكَلْتُ طَعَامًا مُنْذُ فَارقتُكَ إِلاَّ بِلَيْلٍ. فَقَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «عَذَّبْتَ نَفْسَكَ!» ثُمَّ قَالَ: «صُمْ شَهْرَ الصَّبْرِ، وَيَومًا مِنْ كُلِّ شَهْرٍ» قَالَ: زِدْنِي، فَإنَّ بِي قُوَّةً، قَالَ: «صُمْ يَوْمَيْن» قَالَ: زِدْنِي، قَالَ: «صُمْ ثَلاثَةَ أيَّامٍ» قَالَ: زِدْنِي، قَالَ: «صُمْ مِنَ الحُرُم وَاتركْ، صُمْ مِنَ الحُرُمِ وَاتركْ، صُمْ مِنَ الحُرُمِ وَاتركْ» وقال بأصابِعه الثَّلاثِ فَضَمَّها، ثُمَّ أرْسَلَهَا. رواه أَبُو داود.
وَ«شَهْر الصَّبر»: رَمَضَان.
ترجمہ
مجیبہ باہلیہ اپنے والد یا اپنے چچا سے روایت کرتی ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، پھر چلے گئے، پھر ایک سال کے بعد آپ ﷺ کے پاس آئے اور ان کی حالت اور شکل و صورت بدل چکی تھی، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے نہیں پہچانتے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کون ہو؟“ انہوں نے کہا: میں وہی باہلی ہوں جو پچھلے سال آپ کے پاس آیا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے بدل دیا، حالانکہ تم تو اچھی شکل و صورت والے تھے!“ انہوں نے کہا: جب سے میں آپ سے جدا ہوا ہوں، میں نے رات کے سوا کھانا نہیں کھایا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اپنے آپ کو عذاب میں ڈال دیا!“ پھر فرمایا: ”صبر کے مہینے کے روزے رکھو، اور ہر مہینے ایک دن کا روزہ رکھو۔“ انہوں نے کہا: مجھے اور زیادہ بتائیے، کیونکہ مجھ میں طاقت ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو دن کے روزے رکھو۔“ انہوں نے کہا: اور زیادہ بتائیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تین دن کے روزے رکھو۔“ انہوں نے کہا: اور زیادہ بتائیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حرمت والے مہینوں میں روزے رکھو اور چھوڑ دو، حرمت والے مہینوں میں روزے رکھو اور چھوڑ دو، حرمت والے مہینوں میں روزے رکھو اور چھوڑ دو۔“ اور آپ ﷺ نے اپنی تین انگلیوں سے اشارہ کیا، انہیں ملایا پھر چھوڑ دیا۔
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
«شَهْر الصَّبر»: (صبر کا مہینہ) رمضان ہے۔
وضاحت:
«رَمَضَان» : ماہِ رمضان "رَمِضَ الصائمُ یَرْمَضُ" سے ماخوذ ہے، یعنی جب شدید پیاس کی وجہ سے روزے دار کا پیٹ جلنے لگے۔ (لسان العرب 5/316)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1248
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ابن ماجه (1741), في مجيبة نظر ! انظر التحرير (6491), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 90 , محدثین: د. ماهر الفحل: وسند الحديث ضعيف
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (2428)، وابن ماجه (1741)، والنسائي في «الكبرى» (2743)، وسند الحديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: إسناده ضعيف كما بينته في (التعليق الرغيب على الترغيب والترهيب) رقم (2 / 82)