عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ، فَأكَلَ، أَوْ شَرِبَ، فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، فَإنَّمَا أطْعَمَهُ اللهُ وَسَقَاهُ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی بھول جائے اور کھا لے یا پی لے تو اپنا روزہ پورا کرے، کیونکہ اسے اللہ ہی نے کھلایا اور پلایا ہے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن لَقِيط بن صَبِرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رسول الله، أخْبِرْني عَنِ الوُضُوءِ؟ قَالَ: «أسْبغِ الوُضُوءَ، وَخَلِّلْ بَيْنَ الأَصَابِعِ، وَبَالِغْ في الاسْتِنْشَاقِ، إِلاَّ أَنْ تَكُونَ صَائِمًا». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے وضو کے بارے میں بتائیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وضو مکمل (اور اچھی طرح) کرو، انگلیوں کے درمیان خلال کرو، اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرو، سوائے اس کے کہ تم روزے سے ہو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يُدْرِكُهُ الفَجْرُ وَهُوَ جُنُبٌ مِنْ أهْلِهِ، ثُمَّ يَغْتَسِلُ وَيَصُومُ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کو اس حال میں فجر ہو جاتی کہ آپ اپنی اہلیہ (سے صحبت) کی وجہ سے جنبی ہوتے، پھر آپ غسل کرتے اور روزہ رکھتے۔
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن عائشة وأم سلمة رضي الله عنهم، قالتا: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يُصْبحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ حُلُمٍ، ثُمَّ يَصُومُ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدہ عائشہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ان دونوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ احتلام کے بغیر (صحبت کی وجہ سے) جنابت کی حالت میں صبح کرتے، پھر روزہ رکھتے۔
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)