باب: نصف شعبان کے بعد روزہ رکھ کر رمضان سے پہلے (استقبال کرنے) کی ممانعت، سوائے اس شخص کے جو اسے پہلے (کے روزوں) سے ملا دے یا اس کی عادت کے موافق ہو جائے، مثلاً اس کی عادت پیر اور جمعرات کا روزہ رکھنے کی ہو اور وہ دن آ جائے
باب النهي عن تقدم رمضان بصوم بعد نصف شعبان إِلاَّ لمن وصله بما قبله أَوْ وافق عادة لَهُ بأن كَانَ عادته صوم الإثنين والخميس فوافقه
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَتَقَدَّمَنَّ أَحَدُكُم رَمَضَانَ بِصَوْمِ يَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ، إِلاَّ أَنْ يَكُونَ رَجُلٌ كَانَ يَصُومُ صَومَهُ، فَليَصُمْ ذَلِكَ اليَوْمَ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ رکھ کر (اس کا استقبال) ہرگز نہ کرے، سوائے اس آدمی کے جو (پہلے سے) اپنا (معمول کا) روزہ رکھتا ہو تو وہ اس دن روزہ رکھ لے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَصُومُوا قَبْلَ رَمضَانَ، صُومُوا لِرُؤيَتِهِ، وَأفْطِرُوا لِرُؤيَتِهِ، فَإنْ حَالَتْ دُونَهُ غَيَايَةٌ فَأكْمِلُوا ثَلاثِينَ يَوْمًا». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسنٌ صحيح».
«الغَيايَةُ» بالغين المعجمة وبالياءِ المثناةِ من تَحْت المكررةِ، وهي: السحابة.
«الغَيايَةُ» بالغين المعجمة وبالياءِ المثناةِ من تَحْت المكررةِ، وهي: السحابة.
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان سے پہلے روزے نہ رکھو، (چاند) دیکھ کر روزہ رکھو اور (چاند) دیکھ کر روزہ چھوڑو، پھر اگر اس کے سامنے بادل حائل ہو جائے تو تیس دن پورے کر لو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
«الغَيَايَةُ»: غین معجمہ اور نیچے دو نقطوں والی مکرر یاء کے ساتھ، اس کا معنی ہے: بادل۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
«الغَيَايَةُ»: غین معجمہ اور نیچے دو نقطوں والی مکرر یاء کے ساتھ، اس کا معنی ہے: بادل۔
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا بَقِيَ نِصْفٌ مِنْ شَعْبَانَ فَلاَ تَصُومُوا». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب شعبان کا آدھا (مہینہ) باقی رہ جائے تو روزے نہ رکھو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وعن أَبي اليقظان عمارِ بن يَاسِرٍ رضي الله عنهم، قَالَ: مَنْ صَامَ اليَوْمَ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ، فَقَدْ عَصَى أَبَا القَاسِمِ - صلى الله عليه وسلم. رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوالیقظان عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جس نے اس دن روزہ رکھا جس میں شک کیا جاتا ہے، تو اس نے ابوالقاسم ﷺ کی نافرمانی کی۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)