باب: عشاء کے بعد اور اس سے پہلے کی سنتیں

باب سنة العشاء بعدها وقبلها

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
فِيهِ حديث ابن عمر السابق: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ العِشَاءِ، وحديث عبد الله بن مُغَفَّلٍ: «بَيْنَ كُلِّ أذَانَيْنِ صَلاةٌ» متفق عَلَيْهِ. كما سبق.

اس باب میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی سابقہ حدیث ہے: میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ عشاء کے بعد دو رکعتیں پڑھیں، اور سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے: ”ہر دو اذانوں (اذان اور اقامت) کے درمیان نماز ہے۔“ (متفق علیہ) جیسا کہ گزر چکا ہے۔ (دیکھیے حدیث نمبر 1098 اور 1099)