باب: مغرب کے بعد اور اس سے پہلے کی سنتیں
باب سنة المغرب بعدها وقبلها
باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
تقدم في هذه الأبواب حديثُ ابن عمر وحديث عائشة، وهما صحيحان: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يُصَلِّي بَعدَ المَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ.ان ابواب میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث گزر چکی ہے، اور یہ دونوں صحیح ہیں، کہ نبی کریم ﷺ مغرب کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ (دیکھیے حدیث نمبر 1098 اور 1115)
وعن عبد الله بن مُغَفَّل - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «صَلُّوا قَبْلَ المَغْرِبِ» قال في الثَّالِثَةِ: «لِمَنْ شَاءَ». رواه البُخَارِيُّ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مغرب سے پہلے (دو رکعتیں) پڑھو۔“ تیسری مرتبہ فرمایا: ”جو چاہے (پڑھے)۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: لَقَدْ رَأيْتُ كِبَارَ أصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ عِندَ المَغْرِبِ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے بڑے بڑے صحابہ کو دیکھا کہ وہ مغرب (کی اذان) کے وقت ستونوں کی طرف سبقت کرتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«يَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «يبتدرون» یعنی ایک دوسرے سے آگے بڑھتے تھے، اور «السواري» «سارية» (ستون) کی جمع ہے، گویا ان کی طرف سبقت کرنے سے ان کا مقصد یہ تھا کہ ان کے ذریعے اپنے آگے سے گزرنے والوں سے آڑ (سترہ) حاصل کریں، کیونکہ وہ اکیلے اکیلے نماز پڑھتے تھے۔ (فتح الباری 2/141)
وعنه، قَالَ: كُنَّا نصلِّي عَلَى عهدِ رسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ قَبْلَ المَغْرِبِ، فَقِيلَ: أكَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - صَلاَّهما؟ قَالَ: كَانَ يَرَانَا نُصَلِّيهِمَا فَلَمْ يَأمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا. رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج غروب ہونے کے بعد مغرب (کی نماز) سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ پوچھا گیا: کیا رسول اللہ ﷺ بھی یہ دو رکعتیں پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ ﷺ ہمیں یہ پڑھتے ہوئے دیکھتے تھے، نہ ہمیں حکم دیتے اور نہ منع کرتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعنه، قَالَ: كُنَّا بِالمَدِينَةِ فَإذَا أذَّنَ المُؤَذِّنُ لِصَلاَةِ المَغْرِبِ، ابْتَدَرُوا السَّوَارِيَ، فَرَكَعُوا رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى إنَّ الرَّجُلَ الغَريبَ لَيَدْخُلُ المَسْجِدَ فَيَحْسَبُ أنَّ الصَّلاَةَ قَدْ صُلِّيَتْ مِنْ كَثْرَةِ مَنْ يُصَلِّيهِمَا. رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم مدینہ میں تھے، جب مؤذن مغرب کی نماز کے لیے اذان دیتا تو لوگ ستونوں کی طرف لپکتے اور دو رکعتیں پڑھتے، یہاں تک کہ کوئی اجنبی آدمی مسجد میں داخل ہوتا تو ان دو رکعتوں کے پڑھنے والوں کی کثرت کی وجہ سے سمجھتا کہ نماز ہو چکی ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)