باب: قرآن کی مسلسل نگہداشت (دہرائی) کا حکم اور اسے بھلا دینے کے درپے ہونے سے ڈرانا

باب الأمر بتعهد القرآن والتحذير عن تعريضه للنسيان

عن أَبي موسى - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «تعاهدوا هَذَا القُرْآنَ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَهُوَ أشَدُّ تَفَلُّتًا مِنَ الإبلِ فِي عُقُلِهَا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس قرآن کی نگہداشت کرتے رہو (بار بار دہراتے رہو)، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! یہ (سینوں سے) نکل جانے میں اپنی رسیوں میں بندھے اونٹوں سے بھی زیادہ تیز ہے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1002
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 6/ 238 (5033)، ومسلم 2/ 192 (791) (231).
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّمَا
مَثَلُ صَاحبِ الْقُرْآنِ كَمَثَلِ الإِبِلِ المُعَقَّلَةِ، إنْ عَاهَدَ عَلَيْهَا أمْسَكَهَا، وَإنْ أطْلَقَهَا ذَهَبَتْ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صاحبِ قرآن کی مثال بس بندھے ہوئے اونٹوں والے کی سی ہے، اگر وہ ان کی نگہداشت کرے تو انہیں روکے رکھے گا، اور اگر انہیں چھوڑ دے تو وہ چلے جائیں گے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1003
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 6/ 237 - 238 (5031)، ومسلم 2/ 190 (789) (226).