باب: عورت کے اکیلے سفر کرنے کی حرمت
باب تحريم سفر المرأة وحدها
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَومِ الآخِرِ تُسَافِرُ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلاَّ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ عَلَيْهَا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو، یہ حلال نہیں کہ وہ ایک دن اور ایک رات کی مسافت کا سفر کرے مگر اپنے کسی محرم کے ساتھ۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّهُ سَمِعَ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «لاَ يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلاَّ وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ، وَلاَ تُسَافِرُ المَرْأةُ إِلاَّ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ» فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رسولَ الله، إنَّ امْرَأتِي خَرَجَتْ حَاجَّةً، وَإنِّي اكْتُتِبْتُ في غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: «انْطَلِقْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ ہرگز تنہائی میں نہ رہے مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا کوئی محرم ہو، اور کوئی عورت سفر نہ کرے مگر محرم کے ساتھ۔“ تو ایک آدمی نے آپ ﷺ سے کہا: اے اللہ کے رسول! میری بیوی حج کے لیے نکلی ہے، اور میرا نام فلاں فلاں غزوے میں لکھا جا چکا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)