باب: مریض کے لیے کیا دعا کی جائے
باب مَا يُدعى به للمريض
عن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا اشْتَكى الإنْسَانُ الشَّيْءَ مِنْهُ، أَوْ كَانَتْ بِهِ قَرْحَةٌ أَوْ جُرْحٌ، قَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - بِأُصْبُعِهِ هكَذا - وَوَضَعَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَة الرَّاوي سَبَّابَتَهُ بِالأَرْضِ ثُمَّ رَفَعَها - وقال: «بِسمِ اللهِ، تُرْبَةُ أرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، يُشْفَى بِهِ سَقِيمُنَا، بإذْنِ رَبِّنَا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا معمول تھا کہ جب کسی انسان کو اپنے جسم کے کسی حصے میں تکلیف ہوتی، یا اسے کوئی پھوڑا یا زخم ہوتا، تو نبی کریم ﷺ اپنی انگلی سے اس طرح کرتے — اور راوی سفیان بن عیینہ (رحمہ اللہ) نے اپنی شہادت کی انگلی زمین پر رکھی، پھر اسے اٹھایا — اور فرماتے: ”«بِسْمِ اللهِ، تُرْبَةُ أَرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، يُشْفَى بِهِ سَقِيمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا» (اللہ کے نام سے، ہماری زمین کی مٹی، ہم میں سے کسی کے لعاب کے ساتھ، اس سے ہمارے بیمار کو ہمارے رب کے حکم سے شفا دی جائے)۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وضاحت:
«بِإذْنِ رَبِّنَا» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "حدیث کا معنی یہ ہے کہ آپ ﷺ اپنا لعاب اپنی شہادت کی انگلی پر لیتے، پھر اسے مٹی پر رکھتے تو اس میں سے کچھ (مٹی) اس سے لگ جاتی، پھر اس سے بیماری یا زخم والی جگہ پر یہ کلمات کہتے ہوئے مسح کرتے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 7/358، حدیث: 2195)
وعنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَعُودُ بَعْضَ أهْلِهِ يَمْسَحُ بِيدِهِ اليُمْنَى، ويقولُ: «اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْهِب البَأْسَ، اشْفِ أنْتَ الشَّافِي، لاَ شِفَاءَ إِلاَّ شِفاؤكَ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقمًا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے گھر والوں میں سے کسی کی عیادت کرتے تو اپنا دایاں ہاتھ (اس پر) پھیرتے اور فرماتے: ”«اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْهِبِ الْبَأْسَ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا» (اے اللہ! لوگوں کے رب! تکلیف دور کر دے، شفا دے، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں، ایسی شفا (دے) جو کوئی بیماری نہ چھوڑے)۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - أنه قَالَ لِثابِتٍ رحمه الله: ألاَ أرْقِيكَ بِرُقْيَةِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: «اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، مُذْهِبَ البَأسِ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لاَ شَافِيَ إِلاَّ أَنْتَ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقمًا». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ثابت (بنانی) رحمہ اللہ سے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ والا دم نہ کروں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں! تو انہوں نے یہ دعا پڑھی: «اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، مُذْهِبَ الْبَأْسِ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا» (اے اللہ! لوگوں کے رب! تکلیف کو دور کرنے والے! شفا دے، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں، ایسی شفا (دے) جو کوئی بیماری نہ چھوڑے)۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعن سعدِ بن أَبي وقاصٍ - رضي الله عنه - قَالَ: عَادَنِي رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا، اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا، اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے میری عیادت کی اور فرمایا: ”«اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا، اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا، اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا» (اے اللہ! سعد کو شفا دے، اے اللہ! سعد کو شفا دے، اے اللہ! سعد کو شفا دے)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن أَبي عبدِ الله عثمان بنِ أَبي العاصِ - رضي الله عنه: أنّه شَكَا إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَجَعًا، يَجِدُهُ في جَسَدِهِ، فَقَالَ لَهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «ضَعْ يَدَكَ عَلَى الَّذِي يَألَم مِنْ جَسَدِكَ وَقُلْ: بسم اللهِ ثَلاثًا، وَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ: أعُوذُ بِعِزَّةِ الله وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أجِدُ وَأُحَاذِرُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابو عبداللہ عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے ایک درد کی شکایت کی جو وہ اپنے جسم میں محسوس کرتے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اپنا ہاتھ اپنے جسم کے اس حصے پر رکھو جہاں تکلیف ہے اور تین مرتبہ «بِسْمِ اللهِ» (اللہ کے نام سے) کہو، اور سات مرتبہ کہو: «أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ» (میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ میں آتا ہوں اس چیز کے شر سے جو میں محسوس کرتا ہوں اور جس کا مجھے اندیشہ ہے)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن ابن عباسٍ رضي الله عنهم، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَحْضُرْهُ أجَلُهُ، فقالَ عِنْدَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ: أسْأَلُ اللهَ العَظيمَ، رَبَّ العَرْشِ العَظيمِ، أَنْ يَشْفِيَكَ، إِلاَّ عَافَاهُ اللهُ مِنْ ذَلِكَ المَرَضِ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن»، وقال الحاكم: «حديث صحيح عَلَى شرط البخاري».
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی ایسے مریض کی عیادت کرے جس کی موت کا وقت نہ آیا ہو اور اس کے پاس سات مرتبہ یہ کہے: «أَسْأَلُ اللهَ الْعَظِيمَ، رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، أَنْ يَشْفِيَكَ» (میں عظمت والے اللہ سے، جو عرشِ عظیم کا رب ہے، سوال کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفا دے) تو اللہ اسے اس بیماری سے ضرور عافیت دے دیتا ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے، اور حاکم نے کہا ہے: یہ حدیث بخاری کی شرط پر صحیح ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے، اور حاکم نے کہا ہے: یہ حدیث بخاری کی شرط پر صحیح ہے)
وعنه: أنَّ النبي - صلى الله عليه وسلم - دَخَلَ عَلَى أعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ، وَكَانَ إِذَا دَخَلَ عَلَى مَنْ يَعُودُهُ، قَالَ: «لاَ بَأسَ؛ طَهُورٌ إنْ شَاءَ اللهُ». رواه البخاري.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک اعرابی کی عیادت کے لیے اس کے پاس تشریف لے گئے، اور آپ کا معمول تھا کہ جب کسی کی عیادت کے لیے جاتے تو فرماتے: ”«لَا بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللهُ» (کوئی حرج نہیں، ان شاء اللہ (یہ بیماری گناہوں سے) پاک کرنے والی ہے)۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أن جِبريلَ أتَى النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، اشْتَكَيْتَ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ: بِسْمِ الله أرْقِيكَ، مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ، اللهُ يَشْفِيكَ، بِسمِ اللهِ أُرقِيكَ. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبریل (علیہ السلام) نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا: اے محمد! کیا آپ بیمار ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ تو انہوں نے کہا: «بِسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ، مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ، اللهُ يَشْفِيكَ، بِسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ» (اللہ کے نام سے میں آپ کو دم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو آپ کو تکلیف دے، ہر نفس کے شر سے یا حسد کرنے والی آنکھ (کے شر) سے، اللہ آپ کو شفا دے، اللہ کے نام سے میں آپ کو دم کرتا ہوں)۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن أَبي سعيد الخدري وأبي هريرة رضي الله عنهم: أنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنّه قَالَ: «مَنْ قَالَ: لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ وَاللهُ أكْبَرُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ، فَقَالَ: لاَ إلهَ إِلاَّ أنَا وأنَا أكْبَرُ. وَإِذَا قَالَ: لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ وَحدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، قَالَ: يقول: لاَ إلهَ إلاَّ أنَا وَحْدِي لا شَريكَ لِي. وَإِذَا قَالَ: لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، قَالَ: لاَ إلهَ إِلاَّ أنَا لِيَ المُلْكُ وَلِيَ الحَمْدُ. وَإِذَا قَالَ: لاَ إله إِلاَّ اللهُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ باللهِ، قَالَ: لاَ إلهَ إِلاَّ أنَا وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بي» وَكَانَ يقُولُ: «مَنْ قَالَهَا في مَرَضِهِ ثُمَّ مَاتَ لَمْ تَطْعَمْهُ النَّارُ». رواه الترمذي،
وقال: «حديث حسن».
وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے رسول اللہ ﷺ کے بارے میں گواہی دی کہ آپ نے فرمایا: ”جو شخص کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے) تو اس کا رب اس کی تصدیق کرتا ہے اور فرماتا ہے: میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں۔ اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں) تو (راوی نے) کہا: (اللہ) فرماتا ہے: میرے سوا کوئی معبود نہیں، میں اکیلا ہوں، میرا کوئی شریک نہیں۔ اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے) تو (اللہ) فرماتا ہے: میرے سوا کوئی معبود نہیں، میری ہی بادشاہی ہے اور میرے ہی لیے تعریف ہے۔ اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اور نہ کوئی طاقت ہے اور نہ کوئی قوت مگر اللہ کی توفیق سے) تو (اللہ) فرماتا ہے: میرے سوا کوئی معبود نہیں، اور نہ کوئی طاقت ہے اور نہ کوئی قوت مگر میری توفیق سے۔“ اور آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”جو شخص اپنی بیماری میں یہ (کلمات) کہے پھر (اسی بیماری میں) فوت ہو جائے تو آگ اسے نہیں کھائے گی۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)