ریاض الصالحین — حدیث نمبر 910
باب: مریض کے گھر والوں سے اس کا حال پوچھنے کا استحباب
باب استحباب سؤال أهل المريض عن حاله
حدیث نمبر: 910
عن ابن عباسٍ رضي الله عنهم: أنَّ عليَّ بْنَ أَبي طالب - رضي الله عنه - خَرَجَ مِنْ عِنْدِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - في وَجَعِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ، فقالَ النَّاسُ: يَا أَبَا الحَسَنِ، كَيْفَ أصْبَحَ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم؟ قَالَ: أصْبَحَ بِحَمْدِ اللهِ بَارئًا. رواه البخاري.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (سیدنا) علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے، آپ کی اس بیماری میں جس میں آپ کی وفات ہوئی، باہر نکلے تو لوگوں نے کہا: اے ابوالحسن! رسول اللہ ﷺ نے صبح کس حال میں کی؟ انہوں نے کہا: الحمد للہ، آپ نے صبح تندرستی کی حالت میں کی ہے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)