باب: مشروب میں پھونک مارنے کی کراہت
باب كراهة النفخ في الشراب
عن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَن النَّفْخ في الشَّرَاب، فَقَالَ رَجُلٌ: القَذَاةُ أراها في الإناءِ؟ فَقَالَ: «أهرقها». قَالَ: إنِّي لا أرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحدٍ؟ قَالَ: «فَأَبِنِ القَدَحَ إِذًا عَنْ فِيكَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مشروب میں پھونک مارنے سے منع فرمایا، تو ایک آدمی نے کہا: (اگر) میں برتن میں تنکا (وغیرہ) دیکھوں (تو کیا کروں)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے (کچھ پانی کے ساتھ) بہا دو۔“ اس نے کہا: میں ایک سانس میں سیراب نہیں ہوتا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر پیالے کو اپنے منہ سے الگ کر لیا کرو (اور سانس لو)۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وضاحت:
«الْقَذَاةُ» : یعنی مٹی، بھوسا یا میل کچیل۔ (النہایہ 4/30)
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - نهى أن يُتَنَفَّسَ في الإناءِ أَوْ يُنْفَخَ فِيهِ. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے برتن میں سانس لینے یا اس میں پھونک مارنے سے منع فرمایا۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)