باب: کھانے میں عیب نہ نکالنا اور اس کی تعریف کرنے کا استحباب
باب لا يَعيبُ الطّعام واستحباب مَدحه
وعن أَبي هُريرة - رضي الله عنه - قَالَ: مَا عَابَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - طَعَامًا قَطُّ، إن اشْتَهَاهُ أكَلَهُ، وَإنْ كَرِهَهُ تَرَكَهُ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا، اگر آپ ﷺ کو اس کی خواہش ہوتی تو کھا لیتے اور اگر ناپسند ہوتا تو چھوڑ دیتے۔
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - سَأَلَ أهْلَهُ الأُدْمَ، فقالوا: مَا عِنْدَنَا إِلاَّ خَلٌّ، فَدَعَا بِهِ، فَجَعَلَ يَأكُلُ، ويقول: «نِعْمَ الأُدْمُ الخَلُّ، نِعْمَ الأُدْمُ الخَلُّ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے گھر والوں سے سالن مانگا، انہوں نے کہا: ہمارے پاس سرکے کے سوا کچھ نہیں، آپ ﷺ نے اسے منگوایا اور اس سے کھانے لگے اور فرماتے جاتے تھے: ”سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے، سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)