باب: عادل حکمران
باب الوالي العادل
باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿إنَّ اللهَ يَأمُرُ بِالعَدْلِ وَالإِحْسَانِ﴾ [النحل: ٩٠] الآية، وقال تَعَالَى: ﴿وَأَقْسِطُوا إنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ﴾ [الحجرات: ٩].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عدل اور احسان کا حکم دیتا ہے۔“ (سورۃ النحل: 90) آخر آیت تک۔
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور انصاف کرو، بے شک اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔“ (سورۃ الحجرات: 9)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ الله في ظِلِّهِ يَوْمَ لاَ ظِلَّ إِلاَّ ظِلُّهُ: إِمَامٌ عادِلٌ، وَشَابٌ نَشَأ في عِبادة الله تَعَالَى، وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ في المَسَاجِدِ، وَرَجُلانِ تَحَابَّا في اللهِ اجتَمَعَا عَلَيْهِ، وَتَفَرَّقَا عَلَيْهِ، وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَأةٌ ذاتُ مَنْصِبٍ وجَمالٍ، فَقَالَ: إنّي أخافُ اللهَ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأخْفَاهَا حَتَّى لاَ تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ، وَرَجُلٌ ذَكَرَ الله خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”سات (قسم کے) لوگ ہیں جنہیں اللہ اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا: عادل امام (حکمران)، وہ نوجوان جو اللہ تعالیٰ کی عبادت میں پروان چڑھا، وہ آدمی جس کا دل مسجدوں میں اٹکا رہتا ہے، وہ دو آدمی جنہوں نے اللہ کے لیے آپس میں محبت کی، اسی پر اکٹھے ہوئے اور اسی پر جدا ہوئے، وہ آدمی جسے کسی منصب اور حسن و جمال والی عورت نے (برائی کی) دعوت دی تو اس نے کہا: میں اللہ سے ڈرتا ہوں، وہ آدمی جس نے کوئی صدقہ کیا اور اسے اتنا چھپایا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی معلوم نہ ہوا کہ اس کا دایاں ہاتھ کیا خرچ کر رہا ہے، اور وہ آدمی جس نے تنہائی میں اللہ کو یاد کیا تو اس کی آنکھیں بہہ پڑیں۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 376 پر گزر چکی ہے۔
وعن عبدِ اللهِ بن عَمرو بن العاص رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ المُقْسِطِينَ عِنْدَ اللهِ عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ: الَّذِينَ يَعْدِلُونَ في حُكْمِهِمْ وأَهْلِيْهِم وَمَا وَلُوْا». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک انصاف کرنے والے اللہ کے ہاں نور کے منبروں پر ہوں گے، (یہ) وہ لوگ ہیں جو اپنے فیصلوں میں، اپنے گھر والوں میں اور جس چیز کے وہ ذمہ دار بنائے گئے اس میں عدل کرتے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن عوفِ بن مَالِكٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «خِيَارُ أئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تُحِبُّونَهُمْ وَيُحِبُّونَكُمْ، وَتُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ. وشِرَارُ أئِمَّتِكُم الَّذِينَ تُبْغِضُونَهُمْ وَيُبْغِضُونَكُمْ، وَتَلعَنُونَهُمْ وَيَلْعَنُونَكُمْ!»، قَالَ: قُلْنَا: يَا رسول اللهِ، أفَلاَ نُنَابِذُهُم؟ قَالَ: «لاَ، مَا أقَامُوا فِيْكُمُ الصَّلاَةَ. لاَ، مَا أقَامُوا فِيكُمُ الصَّلاَةَ». رواه مسلم.
قَوْله: «تصلّون عَلَيْهِمْ»: تدعون لَهُمْ.
قَوْله: «تصلّون عَلَيْهِمْ»: تدعون لَهُمْ.
ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تمہارے بہترین حکمران وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں، اور تم ان کے لیے دعا کرو اور وہ تمہارے لیے دعا کریں۔ اور تمہارے بدترین حکمران وہ ہیں جن سے تم بغض رکھو اور وہ تم سے بغض رکھیں، اور تم ان پر لعنت کرو اور وہ تم پر لعنت کریں!“ انہوں نے کہا: ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم ان کے خلاف (تلوار لے کر) کھڑے نہ ہو جائیں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں، جب تک وہ تم میں نماز قائم کرتے رہیں۔ نہیں، جب تک وہ تم میں نماز قائم کرتے رہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
آپ ﷺ کا فرمان «تُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ»: یعنی تم ان کے لیے دعا کرو۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
آپ ﷺ کا فرمان «تُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ»: یعنی تم ان کے لیے دعا کرو۔
وعن عِياضِ بن حِمارٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «أهلُ الجَنَّةِ ثَلاَثَةٌ: ذُو سُلطانٍ مُقْسِطٌ مُوَفَّقٌ، وَرَجُلٌ رَحيمٌ رَقِيقُ القَلْبِ لكُلِّ ذي قُرْبَى ومُسْلِمٍ، وعَفِيفٌ مُتَعَفِّفٌ ذو عِيالٍ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اہل جنت تین (قسم کے لوگ) ہیں: انصاف کرنے والا، (نیکی کی) توفیق دیا گیا صاحبِ اقتدار، اور وہ رحم دل آدمی جو ہر رشتہ دار اور ہر مسلمان کے لیے نرم دل ہو، اور وہ پاک دامن، (سوال سے) بچنے والا عیال دار شخص۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)