حدیث نمبر: 660
وعن عوفِ بن مَالِكٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «خِيَارُ أئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تُحِبُّونَهُمْ وَيُحِبُّونَكُمْ، وَتُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ. وشِرَارُ أئِمَّتِكُم الَّذِينَ تُبْغِضُونَهُمْ وَيُبْغِضُونَكُمْ، وَتَلعَنُونَهُمْ وَيَلْعَنُونَكُمْ!»، قَالَ: قُلْنَا: يَا رسول اللهِ، أفَلاَ نُنَابِذُهُم؟ قَالَ: «لاَ، مَا أقَامُوا فِيْكُمُ الصَّلاَةَ. لاَ، مَا أقَامُوا فِيكُمُ الصَّلاَةَ». رواه مسلم.
قَوْله: «تصلّون عَلَيْهِمْ»: تدعون لَهُمْ.
ترجمہ

سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تمہارے بہترین حکمران وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں، اور تم ان کے لیے دعا کرو اور وہ تمہارے لیے دعا کریں۔ اور تمہارے بدترین حکمران وہ ہیں جن سے تم بغض رکھو اور وہ تم سے بغض رکھیں، اور تم ان پر لعنت کرو اور وہ تم پر لعنت کریں!“ انہوں نے کہا: ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم ان کے خلاف (تلوار لے کر) کھڑے نہ ہو جائیں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں، جب تک وہ تم میں نماز قائم کرتے رہیں۔ نہیں، جب تک وہ تم میں نماز قائم کرتے رہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
آپ ﷺ کا فرمان «تُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ»: یعنی تم ان کے لیے دعا کرو۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 660
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 24 (1855) (65).