باب: مردوں کے لیے قبروں کی زیارت کا مستحب ہونا اور زیارت کرنے والا کیا کہے
باب استحباب زيارة القبور للرجال وما يقوله الزائر
عن بُرَيْدَة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عن زِيَارَةِ القُبُورِ فَزُوروها». رواه مسلم.
وفي رواية: «فَمَنْ أرَادَ أَنْ يَزُورَ القُبُورَ فَلْيَزُرْ؛ فإنَّهَا تُذَكِّرُنَا الآخِرَةَ».
وفي رواية: «فَمَنْ أرَادَ أَنْ يَزُورَ القُبُورَ فَلْيَزُرْ؛ فإنَّهَا تُذَكِّرُنَا الآخِرَةَ».
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، (اب) ان کی زیارت کیا کرو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”پس جو قبروں کی زیارت کرنا چاہے وہ زیارت کرے، کیونکہ یہ ہمیں آخرت یاد دلاتی ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”پس جو قبروں کی زیارت کرنا چاہے وہ زیارت کرے، کیونکہ یہ ہمیں آخرت یاد دلاتی ہیں۔“
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كلَّما كَانَ لَيْلَتُهَا مِنْ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَخْرُجُ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ إِلَى البَقِيعِ، فَيقولُ: «السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَأَتَاكُمْ مَا تُوعَدُونَ، غَدًا مُؤَجَّلُونَ، وَإنَّا إنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لاَحِقُونَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لأهْلِ بَقِيعِ الغَرْقَدِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب بھی رسول اللہ ﷺ کی (باری کی) رات ان کے ہاں ہوتی تو آپ ﷺ رات کے آخری حصے میں بقیع کی طرف نکل جاتے اور فرماتے: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَأَتَاكُمْ مَا تُوعَدُونَ، غَدًا مُؤَجَّلُونَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَهْلِ بَقِيعِ الْغَرْقَدِ» (اے مومن قوم کے گھر (والو)! تم پر سلامتی ہو، تمہارے پاس وہ (موت) آ گئی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، (باقی کے لیے) تم کل تک مہلت دیے گئے ہو، اور ہم بھی ان شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں۔ اے اللہ! بقیع غرقد والوں کو بخش دے)۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«بَقِيعِ الْغَرْقَدِ» : مدینہ کے باہر ایک جگہ جس میں اہلِ مدینہ کی قبریں ہیں۔ (النہایہ 1/146)
وعن بريدة - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - يُعَلِّمُهُمْ إِذَا خَرَجُوا إِلَى المَقَابِرِ أَنْ يَقُولَ قَائِلُهُمْ: «السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ أهلَ الدِّيَارِ مِنَ المُؤْمِنينَ وَالمُسلمينَ، وَإنَّا إنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ للاَحِقونَ، أَسْأَلُ اللهَ لَنَا وَلَكُمُ العَافِيَةَ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب صحابہ قبرستان کی طرف نکلتے تو نبی کریم ﷺ انہیں سکھاتے تھے کہ ان میں سے کہنے والا یہ کہے: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ، أَسْأَلُ اللهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ» (اے ان گھروں (قبروں) میں رہنے والے مومنو اور مسلمانو! تم پر سلامتی ہو، اور ہم بھی ان شاء اللہ ضرور تم سے ملنے والے ہیں، میں اللہ سے اپنے لیے اور تمہارے لیے عافیت کا سوال کرتا ہوں)۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن ابن عباسٍ رضي الله عنهم، قَالَ: مرَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بِقُبورٍ بالمدِينَةِ فَأقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: «السَّلامُ عَلَيْكُمْ يَا أهْلَ القُبُورِ، يَغْفِرُ اللهُ لَنَا وَلَكُمْ، أنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحنُ بالأثَرِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ مدینہ میں چند قبروں کے پاس سے گزرے تو ان کی طرف اپنا چہرہ کر کے فرمایا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ، يَغْفِرُ اللهُ لَنَا وَلَكُمْ، أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ» (اے قبروں والو! تم پر سلامتی ہو، اللہ ہمیں اور تمہیں بخش دے، تم ہم سے پہلے جانے والے ہو اور ہم (تمہارے) پیچھے آنے والے ہیں)۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)