باب: بدعتوں اور (دین میں) نئے کاموں کی ممانعت
باب في النهي عن البدع ومحدثات الأمور
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلاَّ الضَّلال﴾ [يونس: ٣٢]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِنْ شَيْء﴾ [الأنعام: ٣٨]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ﴾ [النساء: ٥٩] أيِ الكِتَابِ وَالسُّنَّةِ. وَقالَ تَعَالَى: ﴿وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ﴾ [الأنعام: ١٥٣]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ﴾ [آل عمران:٣١] وَالآياتُ في البَابِ كَثيرةٌ مَعلُومَةٌ.
وَأَمَّا اَلأحادِيثُ فَكَثيرَةٌ جدًا، وَهيَ مَشْهُورَةٌ فَنَقْتَصِرُ عَلَى طَرَفٍ مِنْهَا:اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا کیا ہے؟“ (سورۃ یونس: 32)
اور فرمایا: ”ہم نے کتاب میں کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑی۔“ (سورۃ الانعام: 38)
اور فرمایا: ”پھر اگر کسی چیز میں تمہارا اختلاف ہو جائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف لوٹا دو۔“ (سورۃ النساء: 59) یعنی کتاب و سنت کی طرف۔
اور فرمایا: ”اور یہ کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے، پس اسی کی پیروی کرو اور دوسرے راستوں کی پیروی نہ کرو کہ وہ تمہیں اس کے راستے سے جدا کر دیں گے۔“ (سورۃ الانعام: 153)
اور فرمایا: ”(اے نبی!) کہہ دیجیے: اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔“ (سورۃ آل عمران: 31)
اس باب میں آیات بہت زیادہ اور معلوم ہیں۔
اور رہیں احادیث تو وہ بہت ہی زیادہ ہیں اور مشہور ہیں، اس لیے ہم ان میں سے کچھ پر اکتفا کرتے ہیں:
أحْدَثَ في أمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية لمسلم: «مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيهِ أمرُنا فَهُوَ رَدٌّ».
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں تو وہ مردود ہے۔“
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "یہ حدیث اسلام کے عظیم قواعد میں سے ایک قاعدہ ہے، اور یہ آپ ﷺ کے جوامع الکلم میں سے ہے، کیونکہ یہ تمام بدعتوں اور (دین میں) گھڑی ہوئی چیزوں کے رد میں صریح ہے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 6/213)
وعن العرباض بن سَارية - رضي الله عنه - حدِيثه السابق في بابِ المحافظةِ عَلَى السنةِ.
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کی حدیث جو باب المحافظۃ علی السنۃ (سنت کی پابندی کے باب) میں گزر چکی ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "اس میں (یہ مسئلہ) ہے کہ خطیب کے لیے مستحب ہے کہ وہ خطبے کے معاملے کو عظیم بنا کر پیش کرے اور اپنی آواز بلند کرے، اور وعظ، جمعہ اور عید کے خطبوں میں «أَمَّا بَعْدُ» کہنا مستحب ہے، اور اسی طرح تصنیف کی گئی کتابوں کے خطبوں میں بھی۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 3/339)
یہ حدیث نمبر 157 پر گزر چکی ہے۔