سنن ابوداود — حدیث نمبر 5038
باب: ذمی کی چھینک کا جواب کیسے دیا جائے؟
باب كَيْفَ يُشَمَّتُ الذِّمِّيُّ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ الدَّيْلَمِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " كَانَتْ الْيَهُودُ تَعَاطَسُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَاءَ أَنْ يَقُولَ لَهَا : يَرْحَمُكُمُ اللَّهُ ، فَكَانَ يَقُولُ : يَهْدِيكُمُ اللَّهُ ، وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ " .
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہود جان بوجھ کر اس امید میں چھینکا کرتے کہ آپ ان کے لئے «يرحمكم الله» ” تم پر اللہ کی رحمت ہو “ کہہ دیں ، لیکن آپ فرماتے : «يهديكم الله ويصلح بالكم» ” اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کرے “ ۔
سیدنا ابوبردہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ یہودی لوگ نبی کریم ﷺ کی مجلس میں عمداً چھینکیں مارا کرتے تھے اور توقع کرتے تھے کہ آپ ﷺ انہیں دعا دیتے ہوئے «يَرْحَمُكُمُ اللّٰهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے۔“ کہیں گے۔ مگر آپ ﷺ انہیں یوں جواب دیتے: «يَهْدِيْكُمُ اللّٰهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» ”اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے احوال کی اصلاح فرمائے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہود جان بوجھ کر اس امید میں چھینکا کرتے کہ آپ ان کے لئے «يرحمكم الله» " تم پر اللہ کی رحمت ہو " کہہ دیں، لیکن آپ فرماتے: «يهديكم الله ويصلح بالكم» " اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کرے۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5038]
غیر مسلم کو چھینک ک جواب میں (يرحمك الله) كی بجائے۔
(يهديكم الله يصلح بالكم) جیسا کہ اسے (السلام عليكم) کہنے میں ابتداء نہیں کی جا سکتی۔
اور وہ کہے تو جواباً صرف علیکم کہا جاتا ہے۔
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ یہود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے تو یہ امید لگا کر چھینکتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے «يرحمكم الله» " اللہ تم پر رحم کرے " کہیں گے۔ مگر آپ (اس موقع پر صرف) «يهديكم الله ويصلح بالكم» " اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کر دے " فرماتے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2739]
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غیرمسلموں کی چھینک کے جواب میں صرف (يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ) کہا جائے۔
اور (یَرْحَمُکُمُ اللہ) (اللہ تم پر رحم کرے) نہ کہا جائے کیونکہ اللہ کی رحمت اخروی صرف مسلمانوں کے لیے ہے۔