ریاض الصالحین — حدیث نمبر 842
باب: خواب اور اس سے متعلق امور
باب الرؤيا وَمَا يتعلق بها
حدیث نمبر: 842
وعن جابر - رضي الله عنه - عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا رَأى أحَدُكُمْ الرُّؤْيَا يَكْرَهُهَا، فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلاثًا، وَلْيَسْتَعِذْ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ثَلاَثًا، وَلْيَتَحَوَّل عَنْ جَنْبِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ اپنی بائیں جانب تین بار تھتکارے، اور تین بار شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے، اور جس پہلو پر وہ (لیٹا ہوا) تھا اس سے کروٹ بدل لے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)