حدیث نمبر: 817
وعن يَعيشَ بن طِخْفَةَ الغِفَارِيِّ رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ أَبي: بينما أَنَا مُضْطَجِعٌ في الْمَسْجِدِ عَلَى بَطْنِي إِذَا رَجُلٌ يُحَرِّكُنِي برجلِهِ، فَقَالَ: «إنَّ هذِهِ ضجْعَةٌ يُبْغِضُهَا اللهُ»، قَالَ: فَنظَرْتُ، فَإذَا رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم. رواه أَبُو داود بإسنادٍ صحيح.
ترجمہ

یعیش بن طخفہ غفاری سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میرے والد (سیدنا طخفہ رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا: میں مسجد میں اپنے پیٹ کے بل لیٹا ہوا تھا کہ اچانک ایک شخص مجھے اپنے پاؤں سے ہلا رہا تھا، اور اس نے فرمایا: ”یہ لیٹنے کا ایسا طریقہ ہے جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے۔“ انہوں نے کہا: میں نے دیکھا تو وہ رسول اللہ ﷺ تھے۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب آداب النوم والاضطجاع والقعود والمجلس والجليس والرؤيا / حدیث: 817
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (أبو داود 5040) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, مشكوة المصابيح (4719), وله شاھد عند ابن حبان (1959) وصححه الحاكم (4/271) ووافقه الذهبي
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (5040).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 5040 | سنن ابن ماجه: 752

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5040 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´آدمی پیٹ کے بل لیٹے تو کیسا ہے؟`
یعیش بن طخفہ بن قیس غفاری کہتے ہیں کہ میرے والد اصحاب صفہ میں سے تھے تو (ایک بار) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہمارے ساتھ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر چلو " تو ہم گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عائشہ! ہمیں کھانا کھلاؤ " وہ دلیا لے کر آئیں تو ہم نے کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عائشہ! ہمیں کھانا کھلاؤ " تو وہ تھوڑا سا حیس ۱؎ لے کر آئیں، قطاۃ پرند کے برابر، تو (اسے بھی) ہم نے کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عائشہ! ہم کو پلاؤ " تو وہ دودھ کا ایک بڑا پیالہ لے کر آئیں، تو ہم نے پیا، پھر آپ صلی ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5040]
فوائد ومسائل:
پیٹ کے بل سونا ناجائز ہے۔
افضل یہ ہے کہ دایئں کروٹ سویا جائے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5040 سے ماخوذ ہے۔