سنن ابوداود — حدیث نمبر 5040
باب: آدمی پیٹ کے بل لیٹے تو کیسا ہے؟
باب فِي الرَّجُلِ يَنْبَطِحُ عَلَى بَطْنِهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ طَخْفَةَ بْنِ قَيْسٍ الْغِفَارِيِّ ، قَالَ : كَانَ أَبِي مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى بَيْتِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا , فَانْطَلَقْنَا ، فَقَالَ : يَا عَائِشَةُ ، أَطْعِمِينَا فَجَاءَتْ بِحَشِيشَةٍ فَأَكَلْنَا ، ثُمَّ قَالَ : يَا عَائِشَةُ ، أَطْعِمِينَا , فَجَاءَتْ بِحَيْسَةٍ مِثْلِ الْقَطَاةِ فَأَكَلْنَا ، ثُمَّ قَالَ : يَا عَائِشَةُ ، اسْقِينَا , فَجَاءَتْ بِعُسٍّ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبْنَا ، ثُمَّ قَالَ : يَا عَائِشَةُ ، اسْقِينَا , فَجَاءَتْ بِقَدَحٍ صَغِيرٍ فَشَرِبْنَا ، ثُمَّ قَالَ : إِنْ شِئْتُمْ بِتُّمْ ، وَإِنْ شِئْتُمُ انْطَلَقْتُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ , قال : فَبَيْنَمَا أَنَا مُضْطَجِعٌ فِي الْمَسْجِدِ مِنَ السَّحَرِ عَلَى بَطْنِي ، إِذَا رَجُلٌ يُحَرِّكُنِي بِرِجْلِهِ ، فَقَالَ : إِنَّ هَذِهِ ضِجْعَةٌ يُبْغِضُهَا اللَّهُ ، قَالَ : فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
´یعیش بن طخفہ بن قیس غفاری کہتے ہیں کہ` میرے والد اصحاب صفہ میں سے تھے تو ( ایک بار ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہمارے ساتھ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر چلو “ تو ہم گئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عائشہ ! ہمیں کھانا کھلاؤ “ وہ دلیا لے کر آئیں تو ہم نے کھایا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عائشہ ! ہمیں کھانا کھلاؤ “ تو وہ تھوڑا سا حیس ۱؎ لے کر آئیں ، قطاۃ پرند کے برابر ، تو ( اسے بھی ) ہم نے کھایا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عائشہ ! ہم کو پلاؤ “ تو وہ دودھ کا ایک بڑا پیالہ لے کر آئیں ، تو ہم نے پیا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عائشہ ! ہم کو پلاؤ “ تو وہ ایک چھوٹا پیالہ لے کر آئیں ، تو ہم نے پیا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ہم لوگوں سے ) فرمایا : ” تم لوگ چاہو ( ادھر ہی ) سو جاؤ ، اور چاہو تو مسجد چلے جاؤ “ وہ کہتے ہیں : تو میں ( مسجد میں ) صبح کے قریب اوندھا ( پیٹ کے بل ) لیٹا ہوا تھا کہ یکایک کوئی مجھے اپنے پیر سے ہلا کر جگانے لگا ، اس نے کہا : اس طرح لیٹنے کو اللہ ناپسند کرتا ہے ، میں نے ( آنکھ کھول کر ) دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے ۔
سیدنا یعیش بن طخفہ بن قیس غفاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میرے والد (طخفہ رضی اللہ عنہ) اصحابِ صفہ میں سے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”ہمارے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر چلو۔“ تو ہم چل دیے۔ (وہاں پہنچ کر) آپ ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ! ہمیں (کچھ) کھلاؤ۔“ تو وہ جشیشہ لے آئیں جو ہم نے کھایا۔ (جشیشہ اس انداز کا کھانا ہے کہ گندم کو پیس کر آٹا ہنڈیا میں چڑھائیں پھر اس میں گوشت یا کھجور ڈال کر پکائیں، اسے ایک طرح کا حلیم بھی کہا جا سکتا ہے۔) پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ! ہمیں کچھ اور بھی کھلاؤ۔“ تو وہ حیس (کھجور، گھی اور پنیر وغیرہ کا مرکب کھانا) لے آئیں جو تھوڑا سا تھا، جیسے کہ چڑیا ہو (یا ممکن ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مراد ہوں کہ وہ صدق و وفا شعاری میں قطاۃ چڑیا کی مانند تھیں) ہم نے وہ حیس کھایا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ! ہمیں کچھ پلاؤ۔“ تو وہ دودھ کا ایک بڑا پیالہ لے آئیں، ہم نے وہ پی لیا۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا: ”عائشہ! ہمیں اور بھی پلاؤ۔“ تو وہ ایک چھوٹا پیالہ لے آئیں، تو ہم نے وہ بھی پیا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر چاہو تو سو جاؤ اور اگر چاہو تو مسجد میں چلے جاؤ۔“ طخفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں مسجد میں اوندھے منہ اپنے پیٹ کے بل لیٹا ہوا تھا کہ میرے پھیپھڑے میں تکلیف تھی۔ تو اچانک میں نے پایا کہ کسی نے مجھے اپنے پاؤں سے حرکت دی ہے اور کہہ رہا ہے: ”اس طرح سے سونا اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔“ کہتے ہیں: میں نے دیکھا تو وہ رسول اللہ ﷺ تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
یعیش بن طخفہ بن قیس غفاری کہتے ہیں کہ میرے والد اصحاب صفہ میں سے تھے تو (ایک بار) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہمارے ساتھ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر چلو " تو ہم گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عائشہ! ہمیں کھانا کھلاؤ " وہ دلیا لے کر آئیں تو ہم نے کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عائشہ! ہمیں کھانا کھلاؤ " تو وہ تھوڑا سا حیس ۱؎ لے کر آئیں، قطاۃ پرند کے برابر، تو (اسے بھی) ہم نے کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عائشہ! ہم کو پلاؤ " تو وہ دودھ کا ایک بڑا پیالہ لے کر آئیں، تو ہم نے پیا، پھر آپ صلی ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5040]
پیٹ کے بل سونا ناجائز ہے۔
افضل یہ ہے کہ دایئں کروٹ سویا جائے۔