ریاض الصالحین — حدیث نمبر 786
باب: سفید کپڑے کا استحباب، اور سرخ، سبز، زرد اور سیاہ (کپڑے) کا جواز، اور ریشم کے سوا روئی، کتان، بال اور اون وغیرہ کے (کپڑے) کا جواز
باب استحباب الثوب الأبيض، وجواز الأحمر والأخضر والأصفر والأسود، وجوازه من قطن وكتان وشعر وصوف وغيرها إِلاَّ الحرير
وعنها، قالت: خرج رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ذات غَدَاةٍ، وَعَلَيْهِ مِرْطٌ مرَحَّلٌ مِنْ شَعرٍ أسْوَد. رواه مسلم. «المِرْط» بكسر الميم: وَهُوَ كساءٌ وَ«المُرَحَّلُ» بالحاء المهملة: هُوَ الَّذِي فِيهِ صورةُ رحال الإبل، وهِيَ الأَكْوَارُ.انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ایک صبح باہر تشریف لائے اور آپ ﷺ پر سیاہ بالوں کی ایک چادر تھی جس پر اونٹوں کے کجاووں کے نقش بنے ہوئے تھے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الْمِرْط»: میم کے کسرہ کے ساتھ، ایک (اونی) چادر ہے۔ اور «الْمُرَحَّل»: بے نقطہ حاء کے ساتھ، وہ (چادر) ہے جس پر اونٹوں کے کجاووں کی تصویریں (نقش) ہوں، اور وہ ”اکوار“ (کجاوے) ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
مرط: کمبل جو اون، بالوں یا کتان یا ریشم سے بنایا جاتا ہے۔
(2)
مرحل: جس پر پالان کی تصویر بنی ہو، جاندار کی تصویر بنانا حرام ہے، بے جان چیز کی تصویر بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔