ریاض الصالحین — حدیث نمبر 769

باب: کھڑے ہو کر پینے کے جواز کا بیان، اور اس بات کا بیان کہ زیادہ کامل اور افضل بیٹھ کر پینا ہے

باب بيان جواز الشرب قائمًا وبيان أنَّ الأكمل والأفضل الشرب قاعدًا

حدیث نمبر: 769
وعن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جَدِّهِ - رضي الله عنه - قَالَ: رأيتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَشْرَبُ قَائِمًا وقَاعِدًا. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

عمرو بن شعیب اپنے والد سے، اور وہ ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر (دونوں طرح) پیتے دیکھا۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 769
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، المشكاة (4276) ، مختصر الشمائل (177) (الترمذي 1883)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (1883) وقال: «حديث حسن».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1883

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1883 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´کھڑے ہو کر پینے کی رخصت کا بیان۔`
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پانی پیتے دیکھا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأشربة/حدیث: 1883]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
آپ ﷺ کا عام معمول بیٹھ کر پانی پینے کا تھا، لیکن بوقت مجبوری یا بیان جواز کے لیے کبھی کھڑے ہوکر بھی پیا۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1883 سے ماخوذ ہے۔