ریاض الصالحین — حدیث نمبر 715
باب: سفر وغیرہ کے لیے جدا ہوتے وقت ساتھی کو الوداع کہنے، اسے نصیحت کرنے، اس کے لیے دعا کرنے اور اس سے دعا کی درخواست کرنے کا بیان
باب وداع الصاحب ووصيته عند فراقه للسفر وغيره والدعاء لَهُ وطلب الدعاء مِنْهُ
حدیث نمبر: 715
وعن عبدِ الله بن يزيدَ الخطْمِيِّ الصحابيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أرَادَ أَنْ يُوَدِّعَ الجَيشَ، قَالَ: «أسْتَوْدِعُ اللهَ دِينَكُمْ، وَأمَانَتَكُمْ، وَخَواتِيمَ أعْمَالِكُمْ» حديث صحيح، رواه أَبُو داود وغيره بإسناد صحيح.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن یزید خطمی صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب لشکر کو الوداع کرنے کا ارادہ فرماتے تو فرماتے: «أَسْتَوْدِعُ اللهَ دِينَكُمْ، وَأَمَانَتَكُمْ، وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمْ» (میں تمہارا دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کے خاتمے اللہ کے سپرد کرتا ہوں)۔
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2601 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´الوداع (رخصت) کرتے وقت کی دعا کا بیان۔`
عبداللہ خطمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب لشکر کو رخصت کرنے کا ارادہ کرتے تو فرماتے: «أستودع الله دينكم وأمانتكم وخواتيم أعمالكم» " میں تمہارے دین، تمہاری امانت اور تمہارے انجام کار کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2601]

فوائد ومسائل:
قابل توجہ مسئلہ ہے کہ رسول اللہ ﷺنے انسان کےلئے سب سے قیمتی سرمایہ اس کے دین کو قرار دیا ہے۔
اور اسی طرح ان اعمال کو بھی (بالخصوص اختتامی اعمال کو) جن کے ساتھ وہ اپنے اللہ سے ملنے والاہے۔
2۔
حدیث میں ہے۔
(إِنَّ اللهَ إذا استودع شيئا حفظه) (الصحیحة، حدیث: 2547) جب کسی چیز کو اللہ کے سپرد کردیا جاتا ہے۔
تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرماتا ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2601 سے ماخوذ ہے۔