ریاض الصالحین — حدیث نمبر 656

باب: حکمرانوں کو اپنی رعایا کے ساتھ نرمی کرنے، ان کی خیرخواہی کرنے اور ان پر شفقت کرنے کا حکم، اور انہیں دھوکا دینے، ان پر سختی کرنے، ان کے مفادات کو نظرانداز کرنے اور ان سے اور ان کی ضروریات سے غافل رہنے کی ممانعت

باب أمر وُلاة الأمور بالرفق برعاياهم ونصيحتهم والشفقة عليهم والنهي عن غشهم والتشديد عليهم وإهمال مصالحهم والغفلة عنهم وعن حوائجهم

حدیث نمبر: 656
وعن عائِذ بن عمرو - رضي الله عنه: أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُبَيْد اللهِ بن زيادٍ، فَقَالَ لَهُ: أيْ بُنَيَّ، إنِّي سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ شَرَّ الرِّعَاءِ الحُطَمَةُ»، فإيَاكَ أن تَكُونَ مِنْهُمْ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ

سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ عبیداللہ بن زیاد کے پاس گئے اور اس سے کہا: اے میرے بیٹے! میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بدترین نگہبان وہ ہے جو (رعیت پر) سخت گیر ہو۔“ لہٰذا تم ان میں سے ہونے سے بچو۔
(متفق علیہ)

وضاحت:
یہ حدیث نمبر 192 پر گزر چکی ہے، اور یہ (حدیث) صرف مسلم میں ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 656
درجۂ حدیث محدثین: مسند أحمد 20637، حكم دار السلام: إسناده صحيح، م: 1830
انظر الحديث (١٩٢) وهو عند مسلم فقط.