ریاض الصالحین — حدیث نمبر 631
باب: بردباری، ٹھہراؤ اور نرمی کا بیان
باب الحلم والأناة والرفق
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَالكَاظِمِينَ الغَيْظَ وَالعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللهُ يُحِبُّ المُحْسِنينَ﴾ [آل عمران: ١٣٤]، وقال تَعَالَى: ﴿خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الجَاهِلينَ﴾ [الأعراف: ١٩٩]، وقال تَعَالَى: ﴿وَلاَ تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلاَ السَّيِّئَةُ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أحْسَنُ فَإذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ وَمَا يُلَقَّاهَا إِلاَّ الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلاَّ ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ﴾ [فصلت: ٣٤ - ٣٥]، وقال تَعَالَى: ﴿وَلَمنْ صَبَرَ وَغَفَرَ إنَّ ذَلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الأُمُورِ﴾
[الشورى: ٤٣].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور غصہ پی جانے والے اور لوگوں کو معاف کرنے والے، اور اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔“ (سورۃ آل عمران: 134)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”درگزر اختیار کرو، نیکی کا حکم دو اور جاہلوں سے کنارہ کش رہو۔“ (سورۃ الاعراف: 199)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور نیکی اور برائی برابر نہیں ہو سکتیں، (برائی کو) اس (طریقے) سے دور کرو جو سب سے اچھا ہو، تو یکایک وہ شخص کہ تمہارے اور اس کے درمیان دشمنی ہے، گویا وہ دلی دوست ہے۔ اور یہ (خوبی) انہی کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کریں، اور یہ انہی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے نصیب والے ہیں۔“ (سورۃ فصلت: 34-35)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور البتہ جو شخص صبر کرے اور معاف کر دے، تو یقیناً یہ ہمت کے کاموں میں سے ہے۔“ (سورۃ الشوریٰ: 43)
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - لأَشَجِّ عَبْدِ القَيْسِ: «إنَّ فيكَ خَصْلَتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللهُ: الْحِلْمُ وَالأنَاةُ». رواه مسلم.سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے اشج عبدالقیس سے فرمایا: ”بے شک تم میں دو خصلتیں ہیں جنہیں اللہ پسند کرتا ہے: بردباری اور ٹھہراؤ۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)