ریاض الصالحین — حدیث نمبر 577
باب: موت کو یاد کرنا اور امیدیں کم رکھنا
باب ذكر الموت وقصر الأمل
حدیث نمبر: 577
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَادِرُوا بِالأعْمَالِ سَبْعًا، هَلْ تَنْتَظِرُونَ إِلاَّ فَقْرًا مُنْسِيًا، أَوْ غِنَىً مُطْغِيًا، أَوْ مَرَضًا مُفْسدًا، أَوْ هَرَمًا مُفَنِّدًا، أَوْ مَوْتًا مُجْهِزًا، أَوْ الدَّجّالَ، فَشَرُّ غَائِبٍ يُنْتَظَرُ، أَوْ السَّاعَةَ وَالسَّاعَةُ أدْهَى وَأمَرُّ؟!». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سات چیزوں (کے آنے) سے پہلے نیک اعمال میں جلدی کرو: کیا تم انتظار کر رہے ہو مگر ایسے فقر کا جو (سب کچھ) بھلا دے، یا ایسی مال داری کا جو سرکش بنا دے، یا ایسی بیماری کا جو (جسم کو) بگاڑ دے، یا ایسے بڑھاپے کا جو عقل کھو دے، یا ایسی موت کا جو اچانک آ لے، یا دجال کا، تو وہ سب سے بری غائب چیز ہے جس کا انتظار کیا جا رہا ہے، یا قیامت کا، اور قیامت تو بہت بڑی آفت اور بہت کڑوی ہے؟!“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 93 پر گزر چکی ہے۔
انظر الحديث (٩٣).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2306 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´اچھے کام میں سبقت کرنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سات چیزوں سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرو، تمہیں ایسے فقر کا انتظار ہے جو سب کچھ بھلا ڈالنے والا ہے؟ یا ایسی مالداری کا جو طغیانی پیدا کرنے والی ہے؟ یا ایسی بیماری کا جو مفسد ہے (یعنی اطاعت الٰہی میں خلل ڈالنے والی) ہے؟ یا ایسے بڑھاپے کا جو عقل کو کھو دینے والا ہے؟ یا ایسی موت کا جو جلدی ہی آنے والی ہے؟ یا اس دجال کا انتظار ہے جس کا انتظار سب سے برے غائب کا انتظار ہے؟ یا اس قیامت کا جو قیامت نہایت سخت اور کڑوی ہے۔" [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2306]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ’’محرر یا محرز بن ہارون‘‘ متروک الحدیث راوی ہے)
نوٹ:
(سند میں ’’محرر یا محرز بن ہارون‘‘ متروک الحدیث راوی ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2306 سے ماخوذ ہے۔