ریاض الصالحین — حدیث نمبر 472
باب: دنیا سے بے رغبتی (زہد) کی فضیلت، دنیا کم سے کم لینے کی ترغیب اور فقر کی فضیلت
باب فضل الزهد في الدنيا والحث عَلَى التقلل منها وفضل الفقر
حدیث نمبر: 472
وعن النعمان بن بشير رضي الله عنهم، قَالَ: ذَكَرَ عُمَرُ بْنُ الخَطَّابِ - رضي الله عنه - مَا أَصَابَ النَّاسُ مِنَ الدُّنْيَا، فَقَالَ: لَقَدْ رَأيْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَظَلُّ الْيَوْمَ يَلْتَوِي مَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلأ بِهِ بَطْنَهُ. رواه مسلم.
«الدَّقَلُ» بفتح الدَّال المهملة والقاف: رديءُ التمرِ.ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ذکر کیا کہ لوگوں نے دنیا میں سے کیا کچھ حاصل کر لیا ہے، تو فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ سارا دن (بھوک کی وجہ سے) پیچ و تاب کھاتے رہتے، آپ کو ردی کھجور بھی اتنی نہ ملتی جس سے آپ اپنا پیٹ بھر لیتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الدَّقَلُ» دال مہملہ اور قاف کے زبر کے ساتھ: ردی کھجور۔