ریاض الصالحین — حدیث نمبر 455
باب: اللہ تعالیٰ کے ڈر سے اور اس کے شوق میں رونے کی فضیلت
باب فضل البكاء من خشية الله تَعَالَى وشوقًا إِليه
وعن أَبي أُمَامَة صُدَيِّ بن عجلان الباهلي - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَيْسَ شَيْءٌ أحَبَّ إِلى اللهِ تَعَالَى مِنْ قطْرَتَيْنِ وَأثَرَيْنِ: قَطَرَةُ دُمُوع مِنْ خَشْيَةِ اللهِ، وَقَطَرَةُ دَمٍ تُهَرَاقُ في سَبيلِ اللهِ. وَأَمَّا الأَثَرَانِ: فَأَثَرٌ في سَبيلِ اللهِ تَعَالَى، وَأَثَرٌ في فَريضةٍ مِنْ فَرائِضِ الله تَعَالَى». رواه الترمذي، وقال: «حديثٌ حسنٌ».
وفي الباب أحاديث كثيرة منها:
حديث العرباض بن سارية - رضي الله عنه - قَالَ: وعظنا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَوعظةً وَجلَتْ منها القُلُوبُ، وذرِفت منها الْعُيُونُ. وقد سبق في باب النهي عن البدع.سیدنا ابوامامہ صدی بن عجلان باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کو دو قطروں اور دو نشانوں سے زیادہ کوئی چیز محبوب نہیں: آنسوؤں کا وہ قطرہ جو اللہ کے ڈر سے (بہے)، اور خون کا وہ قطرہ جو اللہ کی راہ میں بہایا جائے۔ اور رہے دو نشان، تو ایک وہ نشان جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں (لگے)، اور ایک وہ نشان جو اللہ تعالیٰ کے فرائض میں سے کسی فریضے (کی ادائیگی) میں (لگے)۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
اور اس باب میں بہت سی احادیث ہیں، ان میں سے (ایک) سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایسا وعظ فرمایا جس سے دل ڈر گئے اور آنکھیں بہہ پڑیں۔ اور یہ بدعتوں سے ممانعت کے باب میں گزر چکی ہے۔