ریاض الصالحین — حدیث نمبر 454

باب: اللہ تعالیٰ کے ڈر سے اور اس کے شوق میں رونے کی فضیلت

باب فضل البكاء من خشية الله تَعَالَى وشوقًا إِليه

حدیث نمبر: 454
وعن إبراهيم بن عبد الرحمان بن عوف: أنَّ عبد الرحمان بن عوف - رضي الله عنه - أُتِيَ بطعام وكان صائِمًا، فقال: قُتِلَ مُصْعَبُ بن عُمَيْر - رضي الله عنه - وَهُوَ خَيْرٌ مِنِّي، فَلَمْ يوجَدْ له مَا يُكَفَّنُ فيهِ إِلاَّ بُرْدَةٌ إنْ غُطِّيَ بِهَا رَأْسُهُ بَدَتْ رِجْلاهُ؛ وَإنْ غُطِّيَ بِهَا رِجْلاَهُ بَدَا رَأْسُهُ، ثُمَّ بُسِطَ لَنَا مِنَ الدُّنْيَا مَا بُسِطَ - أَو قَالَ: أُعْطِينَا مِنَ الدُّنْيَا مَا أُعْطِينَا - قَدْ خَشِينا أَنْ تَكُونَ حَسَنَاتُنَا عُجِّلَتْ لَنَا، ثُمَّ جَعَلَ يَبكِي حَتَّى تَرَكَ الطعَام. رواه البخاري.
ترجمہ

ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پاس کھانا لایا گیا اور وہ روزے سے تھے، تو انہوں نے کہا: مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ شہید کیے گئے اور وہ مجھ سے بہتر تھے، تو انہیں کفن دینے کے لیے ایک چادر کے سوا کچھ نہ ملا، اگر اس سے ان کا سر ڈھانپا جاتا تو ان کے پاؤں کھل جاتے اور اگر ان کے پاؤں ڈھانپے جاتے تو ان کا سر کھل جاتا۔ پھر ہمارے لیے دنیا میں سے وہ کچھ کشادہ کر دیا گیا جو کشادہ کر دیا گیا — یا فرمایا: ہمیں دنیا میں سے وہ کچھ دیا گیا جو دیا گیا — ہمیں ڈر ہے کہ کہیں ہماری نیکیوں (کا بدلہ) ہمیں جلدی (دنیا ہی میں) نہ دے دیا گیا ہو۔ پھر وہ رونے لگے یہاں تک کہ کھانا چھوڑ دیا۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
«بُرْدَةٌ» : یعنی دھاری دار چادر، اور کہا گیا ہے: چوکور سیاہ کمبل جس میں نقش و نگار ہوں، جسے دیہاتی (بدو) پہنتے ہیں۔ (النہایہ 1/116)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 454
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 98 (1275).
أي: الشملة المخططة، وقيل: كساء أسود مربع فيه صور، تلبسه الأعراب. النهاية ١/ ١١٦.