ریاض الصالحین — حدیث نمبر 444
باب: خوف اور امید (دونوں) کو جمع کرنا
باب الجمع بين الخوف والرجاء
حدیث نمبر: 444
وعن أَبي سعيد الخدرِيِّ - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا وُضِعَتِ الجنازةُ واحْتَمَلَهَا النَّاسُ أَوِ الرِّجَالُ عَلَى أَعناقِهِمْ، فَإنْ كَانَتْ صَالِحَةً، قَالَتْ: قَدِّمُونِي قَدِّمُونِي، وَإنْ كَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ، قالتْ: يَا وَيْلَهَا! أَيْنَ تَذْهَبُونَ بِهَا؟ يَسْمَعُ صَوْتَها كُلُّ شَيْءٍ إِلاَّ الإنْسانُ، وَلَوْ سَمِعَهُ صَعِقَ». رواه البخاري.ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب جنازہ (چارپائی پر) رکھا جاتا ہے اور لوگ — یا (فرمایا:) مرد — اسے اپنی گردنوں (کندھوں) پر اٹھا لیتے ہیں، تو اگر وہ نیک ہو تو کہتا ہے: مجھے آگے لے چلو، مجھے آگے لے چلو، اور اگر وہ نیک نہ ہو تو کہتا ہے: ہائے اس کی بربادی! تم اسے کہاں لے جا رہے ہو؟ اس کی آواز انسان کے سوا ہر چیز سنتی ہے، اور اگر انسان اسے سن لے تو بے ہوش ہو جائے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)