ریاض الصالحین — حدیث نمبر 443
باب: خوف اور امید (دونوں) کو جمع کرنا
باب الجمع بين الخوف والرجاء
اعْلَمْ أَنَّ المُخْتَارَ لِلْعَبْدِ في حَالِ صِحَّتِهِ أَنْ يَكُونَ خَائفًا رَاجِيًا، وَيَكُونَ خَوْفُهُ وَرَجَاؤُهُ سَواءً، وفي حَالِ المَرَضِ يُمحَّضُ الرَّجاءُ، وقواعِدُ الشَّرْع مِنْ نصُوصِ الكِتَابِ والسُّنَةِ وغَيْرِ ذَلِكَ مُتظاهِرَةٌ عَلَى ذلك.
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَلاَ يَأمَنُ مَكْرَ الله إِلاَّ القَوْمُ الخَاسِرونَ﴾ [الأعراف: ٩٩]، وقال تَعَالَى: ﴿إِنَّهُ لاَ يَيْأَسُ مِنْ رَوْحِ اللهِ إِلاَّ القَوْمُ الكافِرُونَ﴾ [يوسف: ٨٧]، وقال تَعَالَى: ﴿يَوْمَ تَبْيَضُّ وَجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ﴾ [آل عمران: ١٠٦]، وقال تَعَالَى: ﴿إنَّ رَبَكَ لَسَرِيعُ العِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ [الأعراف: ١٦٦]، وقال تَعَالَى: ﴿إنَّ الأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ وَإِنَّ الفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ﴾ [الانفطار: ١٣ - ١٤]، وقال تَعَالَى: ﴿فَأمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ وَأمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأمُّهُ هَاوِيَةٌ﴾ [القارعة: ٦ - ٩] والآيات في هذا المعنى كثيرةٌ. فَيَجْتَمعُ الخَوفُ والرجاءُ في آيَتَيْنِ مُقْتَرِنَتَيْنِ أَو آيات أَو آية.جان لو کہ بندے کے لیے پسندیدہ (طریقہ) یہ ہے کہ وہ تندرستی کی حالت میں ڈرنے والا بھی ہو اور امید رکھنے والا بھی، اور اس کا خوف اور اس کی امید برابر ہوں، اور بیماری کی حالت میں صرف امید ہی رکھے، اور کتاب و سنت کی نصوص وغیرہ پر مشتمل شریعت کے قواعد اس (بات) پر باہم متفق ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پس اللہ کی تدبیر سے بے خوف نہیں ہوتے مگر وہی لوگ جو خسارہ اٹھانے والے ہیں۔“ (سورۃ الاعراف: 99)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہوتے مگر وہی لوگ جو کافر ہیں۔“ (سورۃ یوسف: 87)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”جس دن کچھ چہرے سفید ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ ہوں گے۔“ (سورۃ آل عمران: 106)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک تیرا رب یقیناً بہت جلد سزا دینے والا ہے، اور بے شک وہ یقیناً بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔“ (سورۃ الاعراف: 167)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک نیک لوگ یقیناً نعمتوں میں ہوں گے، اور بے شک بدکار لوگ یقیناً دہکتی آگ میں ہوں گے۔“ (سورۃ الانفطار: 13-14)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پھر جس کے (نیکیوں کے) پلڑے بھاری ہوں گے وہ تو دل پسند زندگی میں ہوگا، اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے تو اس کا ٹھکانا ہاویہ (جہنم) ہوگا۔“ (سورۃ القارعہ: 6-9)
اور اس مفہوم کی آیات بہت زیادہ ہیں۔ چنانچہ خوف اور امید (کبھی) دو ملی ہوئی آیتوں میں، یا کئی آیات میں، یا ایک ہی آیت میں جمع ہوتے ہیں۔
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَوْ يَعْلَمُ الْمُؤمِنُ مَا عِنْدَ الله مِنَ العُقُوبَةِ، مَا طَمِعَ بِجَنَّتِهِ أَحَدٌ، وَلَوْ يَعْلَمُ الكَافِرُ مَا عِنْدَ الله مِنَ الرَّحْمَةِ، مَا قَنَطَ مِنْ جَنَّتِهِ أحَدٌ». رواه مسلم.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر مومن جان لے کہ اللہ کے پاس کتنی سزا ہے تو کوئی بھی اس کی جنت کی امید نہ رکھے، اور اگر کافر جان لے کہ اللہ کے پاس کتنی رحمت ہے تو کوئی بھی اس کی جنت سے ناامید نہ ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اگر مومن کو معلوم ہو جائے کہ اللہ کے یہاں کیسی کیسی سزائیں ہیں تو جنت کی کوئی امید نہ رکھے، اور اگر کافر یہ جان لے کہ اللہ کی رحمت کتنی وسیع و عظیم ہے تو جنت میں پہنچنے سے کوئی بھی ناامید و مایوس نہ ہو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3542]
وضاحت:
1؎:
ان سزاؤں کے تعین میں اللہ نے کسی پرظلم سے کام نہیں لیا ہے، یہ بالکل انصاف کے مطابق ہیں، اللہ بندوں کے لیے ظالم بالکل نہیں، رہی جنت کی رحمت کی بات تو وہ تو سو میں سے نناوے کا معاملہ ہے۔