ریاض الصالحین — حدیث نمبر 414
باب: (اللہ تعالیٰ کی رحمت کی) امید کا بیان
باب الرجاء
حدیث نمبر: 414
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: جاء أعرابي إِلَى النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: يَا رَسُول الله، مَا الموجِبَتَانِ؟ قَالَ: «مَنْ مَاتَ لاَ يُشْرِكُ بالله شَيئًا دَخَلَ الجَنَّةَ، وَمَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّار». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک دیہاتی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! (جنت اور جہنم کو) واجب کرنے والی دو چیزیں کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو اس حال میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جو اس حال میں مرا کہ وہ اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہراتا تھا وہ جہنم میں داخل ہوگا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«الْمُوجِبَتَانِ» : امام نووی رحمہ اللہ نے (حدیث 94 کے تحت) فرمایا: اس کا معنی ہے: جنت کو واجب کرنے والی خصلت اور جہنم کو واجب کرنے والی خصلت۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/299)
قال النووي في شرح صحيح مسلم ١/ ٢٩٩ عقيب (٩٤): «معناه الخصلة الموجبة للجنة، والخصلة الموجبة للنار» .
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 38 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´موحد اور مشرک کا انجام`
«. . . وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثِنْتَانِ مُوجِبَتَانِ. -[18]- قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْمُوجِبَتَانِ؟ قَالَ: (مَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ وَمَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئا دخل الْجنَّة) . . .»
". . . سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "دو باتیں واجب کرنے والی ہیں۔ " ایک شخص نے عرض کیا: کیا واجب کرنے والی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "دوزخ یا جنت واجب کرنے والی ہیں، اگر شرک پر مرا ہے تو جہنم میں داخل ہو گا اور اگر توحید پر مرا ہے اس نے شرک نہیں کیا ہے وہ جنت میں داخل ہو گا . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 38]

تخریج: [صحيح مسلم 269]
فقہ الحدیث:
➊ شرک ایسا گناہ ہے جو تمام اعمال صالحہ کو جلا کر راکھ کر دیتا ہے۔ اس کے باوجود لوگوں کی اکثریت ہر دور میں شرک میں مبتلا رہی ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے: «وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُم بِاللَّـهِ إِلَّا وَهُم مُّشْرِكُونَ»
"اور لوگوں کی اکثریت اللہ پر ایمان لانے (کا دعویٰ کرنے) کے باوجود شرک کرتی ہے۔" [سورة يوسف: 106]

درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 38 سے ماخوذ ہے۔