حدیث نمبر: 404
وعنه، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - إذْ سمع وجبة، فَقَالَ: «هَلْ تَدْرُونَ مَا هَذَا؟» قُلْنَا: الله وَرَسُولُهُ أعْلَمُ. قَالَ: «هذَا حَجَرٌ رُمِيَ بِهِ في النَّارِ مُنْذُ سَبْعينَ خَريفًا، فَهُوَ يَهْوِي في النَّارِ الآنَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَعْرِها فَسَمِعْتُمْ وَجْبَتَهَا». رواه مسلم.
ترجمہ

انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ اچانک آپ ﷺ نے کسی چیز کے گرنے کی آواز سنی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو یہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایک پتھر ہے جو ستر سال پہلے جہنم میں پھینکا گیا تھا، وہ اب تک جہنم میں گرتا چلا جا رہا تھا یہاں تک کہ (اب) اس کی تہہ تک پہنچا ہے، تو تم نے اس کے گرنے کی آواز سنی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
«وَجْبَةً» : امام نووی رحمہ اللہ نے (حدیث 2845 کے تحت) فرمایا: اس کا معنی ہے: گرنا (یعنی گرنے کی آواز)۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/154)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 404
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 150 (2844).
قال النووي في شرح صحيح مسلم ٩/ ١٥٤ عقيب (٢٨٤٥): «معناها السّقطة» .