ریاض الصالحین — حدیث نمبر 354
باب: علماء، بڑوں اور اہلِ فضل کی توقیر، انہیں دوسروں پر مقدم کرنا، ان کی مجلسوں کو بلند رکھنا اور ان کے مرتبے کو ظاہر کرنا
باب توقير العلماء والكبار وأهل الفضل وتقديمهم عَلَى غيرهم ورفع مجالسهم وإظهار مرتبتهم
حدیث نمبر: 354
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ مِنْ إجْلالِ اللهِ تَعَالَى: إكْرَامَ ذِي الشَّيْبَةِ المُسْلِمِ، وَحَامِلِ القُرآنِ غَيْرِ الغَالِي فِيهِ، وَالجَافِي عَنْهُ، وَإكْرَامَ ذِي السُّلْطَانِ المُقْسِط» حديث حسن رواه أَبُو داود.ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی تعظیم میں سے یہ ہے کہ: سفید بالوں والے (بوڑھے) مسلمان کی عزت کی جائے، اور قرآن کے اس حامل کی جو نہ اس میں غلو کرنے والا ہو اور نہ اس سے دوری اختیار کرنے والا، اور انصاف کرنے والے حکمران کی عزت کی جائے۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«ذِي الشَّيْبَةِ» : یعنی وہ مسلمان جس کے بال سفید ہو گئے ہوں۔ (دلیل الفالحین 3/278)
«الغَالِي» : یعنی سختی اور عمل میں حد سے تجاوز کرنے والا۔ (دلیل الفالحین 3/278)
«المُقْسِطِ» : یعنی عادل۔ (النہایہ 4/60)

أي المسلم الذي شاب شعره. دليل الفالحين ٣/ ٢٧٨.
أي المتجاوز الحد في التشدد والعمل. دليل الفالحين ٣/ ٢٧٨.
أي العادل. النهاية ٤/ ٦٠.

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4843 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ہر آدمی کو اس کے مقام و مرتبہ پر رکھنے کا بیان۔`
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " معمر اور سن رسیدہ مسلمان کی اور حافظ قرآن کی جو نہ اس میں غلو کرنے والا ہو ۱؎ اور نہ اس سے دور پڑ جانے والا ہو، اور عادل بادشاہ کی عزت و تکریم دراصل اللہ کے اجلال و تکریم ہی کا ایک حصہ ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4843]

فوائد ومسائل:
1) جس شخص کی جوانی اسلام میں گزری ہو اور بڑھاپا آگیا ہو تو وہ بندہ اللہ تعالی کے نزدیک بہت مکرم اور باعزت ہوتا ہے۔
اسلامی معاشرے میں انھیں وقار دیا جانا لازمی ہے۔
2) صاحبِ قرآن یعنی حافظ، قاری، مدرس، مفسر اور داعی اسلام جو فی الواقع شرعی حدود کے پابند ہوں، تجاوز کریں نہ تقصیر کریں، انکا احترام بھی لازمی ہے۔
3) حدود اللہ نافذ کرنے والے منصف حاکم کا بھی یہی حق ہے کہ اس کا اعزاز و اکرام کیا جائے۔
ان حضرات کی اہمیت کے پیشِ نظر ہے، اللہ عزوجل نے ان کے اعزاز و اکرام کو اپنے اعزاز کا حصہ قرار دیا ہے۔
اور یہ بیان بطور تمثیل اور مبالغہ کے ہے۔
4) یہ روایت بعض محقیقین کے نزدیک حسن درجے کی ہے۔
دیکھئے: (صحیح الجامع، حدیث: 2095)

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4843 سے ماخوذ ہے۔