ریاض الصالحین — حدیث نمبر 353

باب: علماء، بڑوں اور اہلِ فضل کی توقیر، انہیں دوسروں پر مقدم کرنا، ان کی مجلسوں کو بلند رکھنا اور ان کے مرتبے کو ظاہر کرنا

باب توقير العلماء والكبار وأهل الفضل وتقديمهم عَلَى غيرهم ورفع مجالسهم وإظهار مرتبتهم

حدیث نمبر: 353
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أرَانِي فِي المَنَامِ أتَسَوَّكُ بِسِوَاكٍ، فَجَاءنِي رَجُلانِ، أحَدُهُما أكبر مِنَ الآخرِ، فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الأصْغَرَ، فَقِيلَ لِي: كَبِّرْ، فَدَفَعْتهُ إِلَى الأكْبَرِ مِنْهُمَا». رواه مسلم مسندًا والبخاري تعليقًا.
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے خواب میں خود کو مسواک کرتے دیکھا، تو میرے پاس دو آدمی آئے، ان میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، میں نے مسواک چھوٹے کو دی، تو مجھ سے کہا گیا: بڑے کو دیجیے، چنانچہ میں نے وہ ان دونوں میں سے بڑے کو دے دی۔“
(اسے مسلم نے مسنداً اور بخاری نے تعلیقاً روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 353
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 7/ 57 (2271) (19)، وعلّقه البخاري 1/ 70 (246).